سرخ، سفید اور نیلے رنگ کی کائناتی آتشبازی

Exploding star system in representative colors (NASA/ESA Hubble Space Telescope)
(NASA/ESA Hubble Space Telescope)

ذرا سلو موشن یعنی آہستہ آہستہ ہونے والے آتش بازی کے ایک ایسے مظاہرے کا تصور کریں جو دو سو سال قبل شروع ہوا اور ابھی  تک جاری ہے۔ ناسا انہی الفاظ میں 7,500  نوری برسوں کے فاصلے پر واقع کارینا نامی ستاروں کی ایک کہکشاں میں واقع دہرے ستاروں کے نظام کو بیان کرتا ہے۔ ایٹا کارینا ستاروں کی یہ نئی تصویر ناسا اور یورپی خلائی ادارے کے تعاون سے کام کرنے والی ہبل نامی خلائی دور بین کے ذریعے موصول ہوئی ہے۔ ماہرین فلکیات نے اس تصویر میں ستاروں کی خصوصیات کی مناسبت سے رنگ بھرے ہیں۔ اس تصویر میں میگنیشیم کے بادلوں کو نیلے رنگ سے روشن کیا گیا ہے، نائٹروجن کی بتیوں کو سرخ رنگ سے چمکایا گیا ہے اور خلائی گرد سے گزر کر آنے والی انتہائی تیز رفتار بنفشی روشنی کو سفید رنگ سے دکھایا گیا ہے۔ یہ منظر کہکشانی طرز پر چار جولائی کو ہونے والے آتش بازی کے مظاہروں سے مماثلت رکھتا ہے۔