
وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے 12 اپریل کو اعلان کیا کہ سابق سفیر جینا ایبرکرومبی-ونسٹلی امریکی محکمہ خارجہ کی تنوع اور شمولیت کی پہلی چیف افسر ہوں گی۔
محکمہ خارجہ بیرون ملک اور ملک کے اندر، دونوں جگہوں پر نسلی مساوات کی حمایت کرتا ہے اور محکمے نے یہ عہدہ ایک متنوع اور شمولیت کی حامل سفارتی برادری کو یقینی بنانے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔
بلنکن نے اعلان کے دوران کہا، “تنوع اور شمولیت ہماری سفارتی ٹیم کو مضبوط، زیادہ متحرک، زیادہ تخلیقی، اور جدید بناتے ہیں۔ جیسا کہ صدر بائیڈن واضح کرچکے ہیں کہ تنوع، مساوات، شمولیت، اوررسائی کی اہلیت کو ترجیح دینا قومی سلامتی کے لیے بھی ضروری ہے۔”
سفیر ایبرکرومبی-ونسٹلی کو 30 سال سے زیادہ کا سفارتی تجربہ حاصل ہے۔ وہ کم نمائندگی کے حامل گروپوں کو ان کے عہدوں پر ترقی دینے کا پرچار کریں گی اور سینئر قیادت سمیت ان لوگوں کو جوابدہ ٹھہرائیں گیں جو ایسا کرنے میں ناکام رہیں گے۔ وہ براہ راست وزیر خارجہ کو رپورٹ کریں گی۔
انہوں نے اس اعللان کے موقع پر کہا، ” میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہمیں محکمہ خارجہ کو شمولیت کے میدان میں ایک لیڈر بنانا چاہیے اور (محکمہ خارجہ لیڈر) بن سکتا ہے۔ در حقیقت ہمارے پاس تنوع، مساوات، اور افرادی قوت میں شمولیت کا نمونہ بننے کی صلاحیت موجود ہے۔”