امریکی سفارت کاری میں افریقی نژاد امریکیوں کی خدمات کا آغاز انیسویں صدی کے آخر میں اس وقت ہوا، جب غلامی جیسی مسلمہ برائیوں کے خاتمے کے حامیوں، ایبی نیزر بیسیٹ اور بعد میں، فریڈرک ڈگلس کو ہیٹی اور ڈومنیکن جمہوریہ میں سفارتی مشنوں کا سربراہ مقرر کیا گیا۔
تب سے، افریقی نژاد امریکی سفارت کار پوری دنیا میں امتیازی طور پر شاندارخدمات انجام دیتے چلے آ رہے ہیں۔ رالف بنچ کو 1950ء میں عرب اسرائیلی جنگ بندی کے کامیاب مذاکرات کرنے پر امن کا نوبیل انعام دیا گیا۔ پیٹریشیا رابرٹس ہیریس 1960 کی دہائی میں لکسمبرگ میں امریکہ کی سفیر رہیں۔ اس عہدے پر سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی وہ پہلی افریقی نژاد امریکی خاتون ہیں۔
بعد میں، کولن پاول اور کونڈولیزا رائس نے امریکہ کے وزیرخارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اُن کی طرح بہت سے دیگر افریقی نژاد امریکی سفارت کار دنیا بھر میں دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں، امریکی میل جول کا ایک اہم حصہ چلے آ رہے ہیں۔