دو ہزار سال  پہلے تخلیق کیا جانے والا آرٹ ابھی تک چینی معاشرے پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ آج کل اسی آرٹ کی ایک نمائش نیویارک میں جاری ہے۔

میٹروپلیٹن میوزیم آف آرٹ میں ‘ سلطنتوں کا دور: شاہی خاندانوں، چِھن اور ہن  دور (221 قبل مسیح  تا 220 عیسوی) کے چینی آرٹ’ کے نام سے اس نمائش میں “چین کی ایک نئی اور دیرپا ثقافتی پہچان کے تشکیل پانے میں آرٹ کے کردارکا جائزہ لیا گیا ہے۔”  

میوزیم کے ایشیائی آرٹ کے شعبے کے جیسن سن کہتے ہیں، “ہن سلطنت  چینی تہذیب کے کلاسیکی  دور کی نمائندگی کرتی ہے اور اہمیت اور ہمعصری کے لحاظ سے وہ یورپ میں یونانی ـ روما تہذیب  کی ہم پلہ ہے۔”

سلطنتِ روما کی مانند، ہن سلطنت سڑکوں کا جال بچھانے اور ایک ایسی مرکزی حکومت قائم کرنے کے سلسلے میں مشہور ہوئی جس نے سب کے لیے یکساں قانون اور تحریری زبان کو رائج کیا۔ یہ تبدیلیاں سب سے پہلے چِھن خاندان نے متعارف کرائی تھیں۔

نمائش مٹی کے بنے ہوئے نایاب برتنوں، دھاتی اشیاء، کپڑوں، مجسموں، مصورانہ شاہکاروں، اور خطاطی کے نمونوں کے علاوہ، مٹی کے بنے ہوئے شہرت یافتہ جنگجو سپاہیوں کے مجسموں پر مشتمل ہے۔ یہ تمام اشیا عوامی جمہوریہ چین کے 32 عجائب گھروں اور آثارِ قدیمہ کے اداروں سے مستعار لی گئی ہیں۔

میوزیم کے ڈائریکٹرتھامس پی کیمبل نے اس نمائش کو “چین اور امریکہ کے ثقافتی تبادلوں میں ایک نیا سنگ میل” قرار دیا ہے۔ یہ نمائش جولائی میں ختم ہو جائے گی۔ ذیل میں آپ اس کی کچھ  جھلکیاں دیکھ سکتے ہیں:-

تدفینی سوٹ

مغربی ہا شاہی خاندان (206 قبل مسیح تا 9 عیسوی) کے ڈو وان کا جیڈ پتھر اور سونے کے تاروں سے بنا ہوا تدفینی سوٹ۔ اسے 1968 میں مانچھن، ہوپہ کے علاقے میں مقبرہ نمبر 2 کی کھدائی کرکے نکالا گیا تھا۔ (Courtesy of Hebei Provincial Museum, Shijiazhuang)
مغربی ہا شاہی خاندان (206 قبل مسیح تا 9 عیسوی) کے ڈو وان کا جیڈ پتھر اور سونے کے تاروں سے بنا ہوا تدفینی سوٹ۔ اسے 1968 میں مانچھن، ہوپہ کے علاقے میں مقبرہ نمبر 2 کی کھدائی کرکے نکالا گیا تھا۔ (Courtesy of Hebei Provincial Museum, Shijiazhuang)

قدیم رتھیں

رنگدار تانبے سے بنائے گئے رتھ اور گھوڑے۔ (Courtesy of Qin Shihuangdi Mausoleum Site Museum, Lintong)
رتھ کا جدید ماڈل جو چھن دور کی اصل رتھوں کی بنیاد پر رنگدار تانبے سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا تعلق چھن شاہی خاندن (221 قبل مسیح تا 206عیسوی ) سے ہے۔ (Courtesy of Qin Shihuangdi Mausoleum Site Museum, Lintong)

رقاص

دو سبز اور سنہری مورتیاں جنکی ٹانگیں اور بازو باہر کو نکلے ہوئے ہیں اوران کے پیروں تلے ایک سانپ ہے۔ (Courtesy of Yunnan Provincial Museum, Kunming)
مغربی ہن شاہی خاندان کے دور(206 قبل مسیح تا 9 عیسوی) کے آرائشی تانبے سے بنائے گئے دو رقاصاوًں کے مجسمے جنہیں 1956 میں صوبہ ین نان کے شی چئے شان، جنمنگ میں مقبرہ نمبر 13 کی کھدائی کر کے نکالا گیا تھا۔ (Courtesy of Yunnan Provincial Museum, Kunming)

سرپر باندھنے والا زیور

منکوں کی مالاؤں سے بنایا گیا ہلال کی شکل کا زیور۔ (Courtesy of Gansu Provincial Institute of Cultural Relics and Archaeology, Lanzhou)
ریاستوں کے درمیان جنگوں کے دور (475 تا 221 قبل مسیح ) کا سونے، فیروزے اور کارمیلین نامی قیمتی پتھر سے بنا ہوا سر پر باندھنے والا زیور، جسے2008 ــ 2009 میں صوبہ کانسو کے ماجیایوان، شانگیا چوانمیں مقبرہ نمبر 16 کی کھدائی کر کے نکالا گیا تھا۔ (Courtesy of Gansu Provincial Institute of Cultural Relics and Archaeology, Lanzhou)

سجے ہوئے دیگچے

تپائی پر رکھا ہینڈلوں والا لکڑی کا برتن، جس پر نارنجی اور سیاہ لاکھ روغن سے نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔ (Courtesy of Hunan Provincial Museum, Changsha)
بادلوں کے نقوش والا تپائی پررکھا کھانے کا برتن، جس کا تعلق مغربی ہن خاندان کے دور( 206 تا 9 عیسوی ) سے ہے۔ اس کی لکڑی پر لاکھ روغن کی تہہ چڑہائی گئی ہے۔ یہ برتن 1972 میں ہن نان صوبے کے موانگ توئی، چھانگ شا میں مقبرہ نمبر1 کی کھدائی کرکے نکالا گیا تھا۔ (Courtesy of Hunan Provincial Museum, Changsha)