سلیکٹ یو ایس اے کانفرنس میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شرکت [وڈیو]

صارفین کی امریکی مارکیٹ دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ اس کی معیشت کے دروازے مسابقت  کے لیے سب پر کھلے ہیں اور اس میں ایک ایسا قانونی نظام موجود ہے جو کمپنیوں کی املاکِ دانش اور اختراعات کو تحفظ دیتا ہے۔

2017ء کی سرمایہ کاری کی سلیکٹ یو ایس اے کانفرنس 18 تا 20 جون، واشنگٹن کے نواح میں ایک کنونشن سنٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ کانفرنس سرمایہ کاروں سے میل جول اور کاروباروں کے مالکان کو امریکہ بھر میں اپنے کاروباروں کو پھیلانے کے مواقع تلاش کرنے میں مدد کرتی ہے۔

یہ سرمایہ کار کابینہ کے اراکین، گورنروں، میئروں اور معاشی ترقی کے اداروں کے اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے جو سب اِن کے کاروباروں کو امریکہ کی جانب راغب کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ امریکی محکمہِ تجارت 23 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاریوں کا سہرا گزشتہ کانفرنسوں کے سر باندھتا ہے جن کی وجہ سے ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

اِن چار کاروباری ایگزیکٹوز کی باتیں سنیں جو یہ بتا رہے ہیں کہ سلیکٹ یو ایس اے نے کس طرح اُن کے کاروباروں کو امریکہ میں ترقی کرنے اور پھلنے پھولنے میں مدد کی۔