
امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان بحیرہ جنوبی چین کو تحفظ دینے، اور بحرہند و بحرالکاہل کے علاقے میں تجارتی مواقع پیدا کرنے اور سائبر سکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے اکٹھے مل کر کام کر رہے ہیں۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس پین اور جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو سے یکم اگست کو تھائی لینڈ میں ملاقات کی۔ اس دوران تینوں ممالک نے ” بحرہند وبحرالکاہل کے ایک آزاد، کھلے، خوشحال اور مشمولہ خطے” کو فروغ دینے کا عہد کیا۔
اس کی ایک مثال کچھ یوں ہے: تینوں ممالک جنوبی بحرالکاہل یونیورسٹی میں جاپان کے اس پروگرام میں تعاون کرتے ہیں جس میں طالب علموں کو سمندری راستوں کے قانون کے نفاذ کی تربیت دی جاتی ہے۔
یہ سہ فریقی ملاقات پومپیو کے خطے کے 31 جولائی تا یکم اگست تک کیے جانے والے دورے کا حصہ تھی۔ وزیر خارجہ تھائی لینڈ گئے جہاں پر انہوں نے جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے لیڈروں سے ملاقاتیں کیں اور زیریں میکانگ کے ابتدائیے کی دسویں سالگرہ منائی۔ اس کے بعد وہ آسٹریلوی حکام سے ملاقات کے لیے سڈنی گئے جہاں سے وہ مائکرونیشیا کے دورے پر روانہ ہوئے۔