سمندری کچھووں کا عالمی دن منانا [پوسٹر]

جنگلی حیات کی ایک تصویر جس میں زیرآب ایک کچھوا تیر رہا ہے © Anzalone
© Anzalone

سمندری کچھوے سمندروں کے ماحولیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم انہیں جنگلی حیات کی سمگلنگ اور انڈے دینے اور بچے پالنے کے مسکنوں کی معدومیت سے خطرات کا سامنا ہے۔

سمندری کچھووں کے انڈے دینے اور اُن سے بچے پیدا کرنے کے موسموں میں ساحلوں کی حفاظت کرکے اِن کچھووں کی افزائش میں مدد کرنے کے لیے آپ بھی اپنا کردار ادا کریں اور سمندری کچھووں یا ان کے انڈوں سے حاصل کردہ اشیاء خریدنے یا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

2023 کے سمندری کچھووں کے عالمی دن کے موقع پر یہ پوسٹر مفت ڈاؤن لوڈ کریں (پی ڈی ایف، 30 ایم بی)۔