سورج گرہن کو لائیو سٹریم کے ذریعے براہِ راست … یا اسے اپنی طرز کے پہلے ڈاک ٹکٹ پر دیکھیے

نیا ڈاک ٹکٹ (بائیں) حرارت سے رنگ بدلنے والی روشنائی سے تیار کیا گیا ہے۔ حرارت پہنچنے پر اِس پر بنی تصویر چاند کی تصویر ( دائیں) میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ (USPS)

امریکہ کے اُن علاقوں میں جو براعظم امریکہ کا حصہ ہیں، 21 اگست کو کبھی کبھار رونما ہونے والا مکمل سورج گرہن ہوگا۔

ملک کے مغرب سے مشرق تک کے علاقوں پر سے گرہن 90 منٹ میں گزرے گا۔ ریاست اوریگن سے لے کر ریاست جنوبی کیرولائنا تک، 14 ریاستوں میں مکمل گرہن دیکھا جا سکے گا۔ پورے ملک میں سورج کو مکمل گرہن ایک سو سال پہلے، 1918ء میں لگا تھا۔

دنیا میں اسے کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔

امریکی خلائی ادارہ، ناسا چاند کے سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روکنے کے اِس عمل کی براہِ راست یعنی لائیو سٹریمنگ کرے گا۔

تاہم گرہن کی یاد منانے کے لیے آپ امریکہ کے محکمہِ ڈاک کی طرف سے جاری کیے جانے والے اپنی طرز کے پہلے ٹکٹ کو بھی دیکھ  سکتے ہیں۔

نئے ٹکٹ پر گرہن کی سیاہ گول تصویر کو ‘تھرمو کرامک اِنک’ نامی ایسی روشنائی سے چھاپا گیا ہے جس کا رنگ حرارت کی کمی بیشی کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ آپ جب اس ٹکٹ پر بنی تصویر کو چھوتے ہیں تو اس کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے اور آپ کے سامنے چاند کی تصویر آ جاتی ہے۔

Map of U.S. showing path of solar eclipse (USPS)
ڈاک ٹکٹ کی پشت پر امریکہ پر لگنے والے سورج گرہن کا راستہ دکھایا گیا ہے۔ (USPS)

دوسرے ممالک بھی تھرموکرامک اِنک سے چھاپے گئے ڈاک ٹکٹ جاری کر چکے ہیں۔ مثلاً برطانیہ نے 2001ء میں نوبیل انعامات کی سو سالہ سالگرہ کے موقع پر ایک ایسا ہی ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔ تاہم سورج گرہن دکھانے کے لیے امریکہ کا یہ پہلا ڈاک ٹکٹ ہے جس میں اِس قسم کی روشنائی استعمال کی گئی ہے۔

امریکی ڈاک ٹکٹ اندرونِ ملک بھیجے جانے والے عام خطوط  پر آنے والی قیمت کی شرح کے حساب سے جاری کیا گیا ہے۔ 29 مارچ 2006 میں لبیا کے مقام جالو پر نظر آنے والے مکمل چاند گرہن اور سورج گرہن کی تصاویر کو اِس ٹکٹ میں استعمال کیا گیا ہے۔ یہ تصاویر ناسا کے ایک ریٹائرڈ فلکیاتی ماہرِ طبیعات، فریڈ ایسپیناک نے کھینچیں تھیں۔ اُنہیں گرہن کا ماہر بھی مانا جاتا ہے۔