سیاہ فام خواتین کو بھی مخففاً سٹیم کہلانے والے، سائنس، ٹکنالوجی، انجنیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں پہل کار کی حیثیت حاصل ہے۔ تاہم اُن کی خدمات کو بالعموم نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔
اِن میں شامل کچھ خواتین یہ ہیں: ڈاکٹر پیٹریشیا باتھ نے آنکھوں میں اتر آنے والے موتیے کو ٹھیک کرنے والا لیزر آلہ ایجاد کیا۔ ڈاکٹر ڈوروتھی براؤن کا شمار امریکہ کی اولین سیاہ فام خواتین سرجنوں میں ہوتا ہے اور ڈاکٹر مئے جیمیسن خلا میں جانے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔
اس ویڈیو میں اِن گمنام ہیروئنوں کے بارے میں مزید جانیے۔