شئیر امیریکہ کے لیے پرائیویسی پالیسی

 

جب آپ ہماری سائٹ پر آتے ہیں تو ہم آپ کے بارے میں اُس وقت تک کوئی ذاتی معلومات [پی آئی آئی] حاصل نہیں کرتے جب تک آپ خود یہ معلومات ہمیں فراہم کرنے کا فیصلہ نہ کرلیں۔ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے اپنی ذات کے بارے میں قابل شناخت معلومات فراہم کرنا ایک رضاکارانہ فعل ہے۔ مگر یاد رہے کہ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ اِن معلومات کو بیان کردہ مقصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہوتے ہیں۔ کسی مخصوص اطلاع کی عدم فراہمی کے نتیجے میں ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کو وہ سروس فراہم کرنے سے معذور ہوں جو آپ چاہتے ہیں۔

اگر آپ محکمے کی کسی ویب سائٹ پر جا کر کسی ایسے طریقے سے، جیسا کہ کسی ویب فارم کو پُر کر کے یا ہمیں کوئی ای میل بھیج کر پی آئی آئی فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو یہ معلومات ہمیں آپ کو وہ سروس یا معلومات فراہم کرنے میں مدد دیتی ہیں جن کے لیے آپ نے درخواست کر رکھی ہے، یا پھر اُنہیں آپ کے پیغام کا جواب دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جن معلومات کا ہمیں موصول ہونے کا امکان ہوتا ہے وہ مختلف ہوسکتی ہیں اور اُن کا انحصار اِس بات پر ہے کہ جب آپ ہماری ویب سائٹ پر آتے ہیں تو کیا کرتے ہیں۔

آپ جس ڈومین سے بھی انٹر نیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں مثلاَ (.com, .edu, )وغیرہ تو ہم خود بخود اس کا نام؛ تاریخ اور سائٹ پر رسائی حاصل کرنے کا وقت؛ اور اُس ویب سائٹ کے انٹر نیٹ ایڈریس کو (جیسا کہ کوئی سرچ انجن یا حوالے کا صفحہ) جہاں سے آپ ہماری سائٹ پر پہنچے ہیں اکٹھا کرکے محفوظ کر لیتے ہیں۔ اس طرح جمع کی ہوئی معلومات کو ہم اپنی سائٹ کے مختلف صفحات پر وزٹ کرنے والے مہمانوں کو شمار کرنے اور آپ جیسے مہمانوں کے لیے اپنی سائٹ کو زیادہ مفید بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہم اُن سماجی معلومات کو حاصل کرنے کے لیے جو ذاتی طور پر قابل شناخت نہیں ہوتیں، Google Analytics [گوگل اینالِٹکس] کا استعمال کرتے ہیں۔ اِن اطلاعات میں دوسری باتوں کے علاوہ، جنس، عمر اور دلچسپیوں سے متعلق معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔

م ان معلومات کو مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم ان معلومات کو اپنی سائٹ پر آنے والی ٹریفک کا تجزیہ کرنے، اپنے مہمانوں کو سمجھنے اور جاننے کے لیے کہ وہ کس چیز کو اہمیت دیتے ہیں ،اور اپنی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم اس مواد کو جیسا کہ یہ ہمیں براہ راست گوگل اینالِٹکس سے موصول ہوتا ہے، اس کی مجموعی صورت میں استعمال کرتے ہیں۔ ہم ان معلومات کو اس وقت تک اپنے پاس رکھیں گے جب تک یہ سائٹ ہمارے پاس ہے۔ ہم ان معلومات کو کسی تیسرے فریق پرمنکشف نہیں کریں گے۔

گر آپ کسی بھی ویب سائٹ پر اپنے وزٹ کے دوران گوگل اینالِٹکس اور گوگل کی متعلقہ سروسوں کو اطلاعات حاصل کرنے سے روکنا چاہتے ہیں تو آپ اوپٹ ـ آؤٹ ٹول [یعنی اس سے باہر نکلنے کا پروگرام] نصب کر کے ایسا کر سکتے ہیں، جو اس پتے پر دستیاب ہے: https://tools.google.com/dlpage/gaoptout

اگرآپ ہمیں ای میل بھیجیں

پ کسی تبصرے یا سوال کے ساتھ ہمیں کوئی ای میل بھیجتے وقت اگر چاہیں تو ہمیں ذاتی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم ایسی فراہم کردہ معلومات کو آپ کے لیے اپنی سروس کو بہتر بنانے یا آپ کی درخواست کا جواب دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

بعض اوقات ہم آپ کی ای میل کو امریکی حکومت کے ایسے دوسرے اداروں کو بجھوا دیتے ہیں جو ہو سکتا ہے کہ آپ کی زیادہ بہتر طریقے سے مدد کرسکتے ہوں۔ نفاذِ قانون کے اداروں کی منظور شدہ چھان بین کےعلاوہ، ہم آپ کی ای میل کے بارے میں اپنے محکمے سے باہر کسی دوسری تنظیم کو آگاہ نہیں کرتے۔

تیسرے فریق کی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز

ہم سوشل نیٹ ورکس اور تیسرے فریق کی ویب سائٹس کے ساتھ لِنک کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی سامعین کے ساتھ تعامل کرنے اور دنیا بھر میں عوامی سفارتکاری کو بروئے کار لانے کے لیے سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس استعمال کرتے ہیں۔ سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس کو سفارت خانے کی تقریبات کی تشہیر اور لوگوں کے ساتھ رابطے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ہم اپنی ویب سائٹس کو وزٹ کرنے والوں کی تعداد معلوم کرنے اور اپنی ویب سائٹس کو مہمانوں کے لیے مفید تر بنانے کے لیے ویب کی تجزیاتی ٹیکنالوجیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ بعض صورتوں میں، اکاؤنٹ کو رجسٹر کرنے کی خاطر کسی تیسرے فریق کی درخواست میں ہو سکتا ہے کہ ای میل کا پتہ، یوزر نیم، پاس ورڈ اور جغرافیائی محل و وقوع فراہم کرنے کو کہا جائے۔ ہم افراد سے پی آئی آئی کی درخواست کرنے یا حاصل کرنے کے لیے تیسرے فریق کی ویب سائٹس استعمال نہیں کرتے۔ ہم کسی بھی تیسرے فریق کی اکٹھی کی گئی پی آئی آئی کو جمع یا محفوظ نہیں کرتے، اور محکمہ خارجہ سے باہر کسی بھی فرد یا ادارے پر کسی بھی پی آئی آئی کو منکشف، اسے فروخت یا منتقل نہیں کیا جائے گا، بشرطیکہ نفاذ قانون کے مقاصد سے یا قانونی طور پر ایسا کرنا ضروری ہو۔

ہم بلا تخصیص اپنی ویب سائٹس پر آنے والوں کی آراء اور تبصرے جمع کرنے کی خاطر مختلف اقسام کے آن لائن جائزوں سے کام لے سکتے ہیں۔ محکمہ خارجہ بنیادی طور پر اپنی ویب سائٹس پر آنے والوں کی آراء اور سائٹس کے بارے میں ان کے اطمینان سے متعلق مواد حاصل کرنے کے لیے ForeSee Results American Customer Satisfaction Index (ACSI) نامی آن لائن سروے کو تسلسل کی بنیاد پر استعمال کرتا ہے۔ یہ سروے پی آئی آئی جمع نہیں کرت۔ اگرچہ سروے کا دعوت نامہ بلا تخصیص مہمانوں کے جوابات حاصل کرنے کے لیے سکرین پر نمودار ہوتا رہتا ہے، لیکن جواب دینا یا نہ دینا آپ کے اختیار میں ہے، اور سب سفارت خانوں کی ویب سائٹس پر یہ سروے موجود بھی نہیں ہوتا۔ اگرآپ سروے میں شامل ہونے سے انکار کردیں، تب بھی آپ کو ہماری سائٹس پر اُسی قسم کی اطلاعات اور وسائل تک رسائی حاصل رہے گی، جیسا کہ سروے میں شامل ہونے والوں کو ہوگی۔ سروے رپورٹ صرف ویب مینجروں اور عملے کے اُن افراد کو دستیاب ہو گی جنہیں اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ان معلومات کی ضرورت ہوگی اور جنہیں یہ فرائض تفویض کیے گئے ہوں گے۔ ہم مخصوص مقاصد اور محدود وقت کے لیے دوسرے سروے بھی استعمال کرسکتے ہیں، جن کی وضاحت اس وقت کی جاتی ہے جب انہیں پوسٹ کیا جاتا ہے۔

ٹریکنگ اور کسٹمائزیشن (کوکیز) کے لیے جمع کردہ اطلاعات

کوکی، چھوٹے متن کی ایک ایسی فائل ہے جسے کوئی ویب سائٹ آپ کے کمپیوٹر کو منتقل کردیتی ہے۔ اس طرح جب تک آپ کا کمپیوٹر اِس ویب سائٹ سے منسلک رہتا ہےتو کوکی اِسے آپ کے سیشن کے بارے میں مخصوص اطلاعات کو یاد رکھنے کے قابل بنا دیتی ہے۔ آپ کا کمپیوٹر، کوکی میں موجود اطلاعات کو صرف اُسی ویب سائٹ سے شیئر کرے گا جس نے کوکی کو یہ معلومات فراہم کی ہیں، اور کوئی دوسری ویب سائٹ یہ اطلاعات حاصل کرنے کی درخواست نہیں کرسکتی۔ کوکیز دو قسم کی ہوتی ہیں:

  •  سیشن: سیشن کوکیز صرف اس وقت تک باقی رہتی ہیں جب تک آپ کا ویب براؤزر کھلا رہتا ہے۔ جیسے ہی آپ اپنا براؤزر بند کرتے ہیں کوکی حذف ہو جاتی ہیں۔ ویب سائٹس، تکنیکی مقاصد کے لیے سیشن کوکیز استعمال کرسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر سائٹ پر نیوی گیشن کو بہتر بنانا، یا سائٹ کے ساتھ تعامل کے لیے آپ کو آپ کی ترجیحات میں اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق رد وبدل کرنے کے قابل بنانا۔
  •  متواتر: پرسسٹنٹ یا متواتر کوکیز کو یہ طے کرنے کے لیے کسی یوزر کی مشین پر محفوظ کرلیا جاتا ہے کہ کونسا یوزر اس سائٹ پر نیا ہے یا کون اِس سائٹ پر بار بار آتا ہے۔ یہ کوکی دوبارہ آنے ولے صارفین کے لیے سکرین پر بار بار نمودار ہونے والے ForeSee کے سروے کے دعوت نامے کو بلاک کرسکتی ہیں۔

گر آپ یہ نہیں چاہتے کہ آپ کی مشین میں سیشن یا متواتر کوکیز محفوظ کی جائیں تو آپ اپنے براؤزر میں   کوکیز کو بند کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد  بھی آپ کو ہماری ویب سائٹس پر تمام اطلاعات اور وسائل تک رسائی حاصل رہے گی۔ تاہم کوکیز کو بند کر دینے سے بہت سی مقبول ویب سائٹس کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس بارے میں یہ ذہن میں  رکھیے  کہ آپ کے براؤزر میں کوکیز کو ناکارہ  بنا  دینے سے اُن تمام  دوسری ویب سائٹس پر بھی کوکی کا استعمال متاثر ہوگا، جن پر آپ جاتے ہیں۔

باہر کی ویب سائٹس کے ساتھ لنکس

ہماری ویب سائٹ میں امریکہ کے دوسرے اداروں ، سفارت خانوں ،اور امریکہ اور دوسرے ممالک میں کثیر الفریقی اور نجی تنظیموں کے لنک موجود ہوتے ہیں۔ جب آپ کسی لنک کے ذریعے کسی دوسری سائٹ پر چلے جاتے ہیں، تو آپ ہماری سائٹ سے نکل جاتے ہیں اور آپ پر بیرونی سائٹس کی پرائیویسی پالیسیوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

درست اور مکمل معلومات فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جاتی ہے۔ تاہم، ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ کوئی غلطی نہیں ہو گی۔ جہاں تک اس ویب سائٹ پر موجود دستاویزات اور معلومات کا تعلق ہے تو نہ محکمہ خارجہ اور نہ ہی اس کے ملازمین یا کنٹریکٹر ان دستاویزات کے قابل تجارت ہونے یا کسی خاص مقصد کے لیے ان کے موزوں ہونے کی ضمانتوں سمیت، براہ راست اظہار یا بالواسطہ تاثر کی صورت میں کسی قسم کی کوئی ضمانت نہیں دیتے۔ اس کے علاوہ محکمہ خارجہ اس ویب سائٹ پر پیش کی جانے والی کسی بھی معلومات، مصنوعات، یا عمل کے درست ہونے، یا مکمل ہونے، یا کارآمد مد ہونے کی کوئی بھی قانونی ذمہ داری قبول نہیں کرتا اور وہ یہ دعوٰی بھی نہیں کرتا کہ ان معلومات، مصنوعات، یا عمل کا استعمال نجی ملکیت کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔

سکیورٹی کی خاطر اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ سروس تمام صارفین کو دستیاب رہے، محکمہ خارجہ بلا اجازت اپ لوڈ کرنے کی ایسی کوششوں کا پتہ چلانے کے لیے، جن کا مقصد اطلاعات کو تبدیل کرنا یا کسی اور طریقے سے نقصان پہنچانا ہو، نیٹ ورک ٹریفک کی نگرانی کرنے کے لیے سافٹ ویئر پروگرام استعمال کرتا ہے۔ اس سروس پر اطلاعات کو تبدیل کرنے یا نقصان پہنچانے کے مقصد سے بلا اجازت اپ لوڈ کرنے کی سخت ممانعت ہے اور ایسا کرنے والوں کو “کمپیوٹر فراڈ اینڈ ابیوز ایکٹ مجریہ 1986ء” [کمپیوٹر پر دھوکہ دہی اور ناجائز استعمال] کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔

معلومات کو نفاذ قانون کی با اختیار چھان بین کی خاطر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مندرجہ بالا مقاصد کے سوا ویب سائٹ استعمال کرنے والے افراد کی شناخت یا ان کی سائٹ کو استعمال کرنے کی عادات کے بارے میں بتانے کی کوئی کوشش نہیں کی جاتی۔ ان ویب سائٹس پر بلا اجازت اطلاعات اپ لوڈ کرنے اور / یا اطلاعات کو تبدیل کرنے کی سختی سے ممانعت ہے اور خلاف ورزی پر کمپیوٹر فراڈ اینڈ ابیوز ایکٹ مجریہ 1986ء اور ٹائیٹل 18 یو ایس سی سیکشن 1001 اور 1030 کے تحت تعزیری کاروائی کی جا سکتی ہے۔