ایک کسان نے کھیت سے کاٹی ہوئی گندم اٹھا رکھی ہے۔ (USAID/Syria)
شمال مشرقی شام میں ایک کسان نے کھیت سے کاٹی ہوئی گندم اٹھا رکھی ہے۔ (USAID/Syria)

امریکہ شمال مغربی شام میں کسانوں کو گندم کے اعلٰی معیار کے بیج فراہم کر رہا ہے تاکہ عالمی غذائی تحفظ کے بحران کے دوران لوگوں کو خوراک مہیا کرنے میں مدد کی جا سکے۔

شمال مشرقی شام کو2021 میں اپنی تاریخ کے زرعی پیداوار کے بدترین بحرانوں میں شمار ہونے والے ایک بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ مستقبل میں ایسے کسی بحران کے دہرائے جانے کو روکنے کے لیے امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے [یو ایس ایڈ] نے شام کے مقامی لوگوں کی امداد کی درخواستوں کے جواب میں 2021 کے موسم سرما کی بوائی کے لیے گندم کے اعلٰی معیار کا تقریباً 3,000 میٹرک ٹن بیج بروقت فراہم کیا۔

گندم کی کاشت کو شامی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ شمال مشرقی شام کے حسکہ اور دیر الزور کے علاقوں میں گندم کے کاشتکاروں کو کم بارشوں اور دریائے فرات میں پانی کی کمی کے ساتھ ساتھ بیج، کھاد اور زرعی آلات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

روس کے یوکرین پر حملے نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ سے  یوکرین کی زرعی برآمدات بند ہو گئیں جن میں گندم، اناج اور خوردنی تیل کی برآمدات بھی شامل ہیں۔ ترسیلی سلسلے میں اس طرح کے خلل  بیک وقت پیدا ہونے والے زرعی بحرانوں میں سنگینی پیدا کر سکتے ہیں جن کا نتیجہ غذائی قلت کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔

یو ایس ایڈ نے شمال مشرقی شام میں اناج تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائے ہیں:-

معیاری بیج کو یقینی بنانے کے ٹیسٹ

 کارڈ پر رکھے گندم کے بیج (USAID/Syria)
شمال مشرقی شام میں اگانے کے لیے موزوں سمجھا جانے والے گندم کے بیج کا ایک نمونہ۔ (USAID/Syria)

عراق کے کرد علاقے میں شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے یوایس ایڈ نے ایسے بیجوں کا پتہ چلایا جو شمال مشرقی شام کی زمین میں کاشت کرنے کے لیے موزوں تھے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کے یہ بیج اعلٰی معیار کے ہیں اِنہیں پہلے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا ور بعد ٹرکوں میں بھر کر 2021 کے موسم سرما میں فصلوں کی کاشت کے موسم میں عراق سے شام پہنچا دیا گیا۔

لگ بھگ سات ہزار کسانوں کی مدد کرنا

 کھلے ٹرک پر ایک آدمی اناج کی بوریاں رکھ رہا ہے (USAID/Syria)

ٹرک بیج تقسیم کرنے کی جگہوں پر پہنچ رہے ہیں۔ (USAID/Syria)امداد باہمی کی زرعی انجمنوں سے مشاورت کے بعد یوایس ایڈ نے ایسے کسانوں کی نشاندہی کی جو اعلیٰ معیار کے بیجوں کی نئی اقسام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے تھے۔ نومبر اور دسمبر 2021 میں تقریباً سات ہزار کسان وہ بیج لے کر گئے جو پیداوار میں اضافہ کر سکتے تھے اور حسکہ اور دیر الزور میں مستقبل کی فصلوں کو موسمی اور دیگر مسائل کے مقابلے میں مضبوط بنا سکتے تھے۔

گندم کی کاشت کے رقبے میں اضافہ کرنا

 گندم کے کھیت (USAID/Syria)
گندم کے بیجوں سے اگنے والی صحتمند فصل (USAID/Syria)

شمال مشرقی شام میں گندم موسم سرما کی بڑی فصل ہوتی ہے۔ تاہم بیجوں کی محدود دستیابی اور مہنگے دام کسانوں کے لیے بڑی رکاوٹیں بن گئے۔ خوراک اور زراعت کی تنظیم [ایف اے او] کے مطابق دیر الزور میں 2021 میں گندم کے بیجوں کی قیمت میں 17 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔ یو ایس ایڈ کی طرف سے بیج کی ترسیل کے باعث کسانوں نے تقریباً 10,715 ہیکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی۔

کسانوں کی آمدنیوں میں اضافہ

 کیمرے سے دوسری طرف منہ کیے ہوئے گندم کے کھیت میں کھڑا ایک آدمی (USAID/Syria)
ایک کسان اپنے کھیت کو دیکھ رہا ہے۔

یو ایس ایڈ کی جانب سے عطیے کے طور پر دیئے گئے 3,000 میٹرک ٹن بیجوں سے 35,000 میٹرک ٹن گندم پیدا ہوئی۔ گندم میں یہ اضافہ دس گنا تھا۔ شمال مشرقی شام کے غیر حکومتی علاقوں میں پیداوار کے اس اضافے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔

شمال مشرقی شام کے ایک کسان نے کہا کہ”امریکہ [کے تیار کردہ] اعلیٰ قسم کے بیجوں کے ملنے کی وجہ سے میری گندم کی پیداوار تقریباً 30 [بوریاں] ہوئی جب کہ مقامی بیجوں کے استعمال سے میرے ہاں 20 [بوریاں] کم گندم پیدا ہوا کرتی تھی۔”

روٹی کی فراہمی میں اضافہ

اعلیٰ قسم کے بیجوں کی نئی اقسام کی فراہمی سے یو ایس ایڈ  نے نہ صرف ایک سال کی فصل کی پیداوار بڑھائی بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ کسان آئندہ موسم سرما میں اگلی فصل کے لیے بہتر معیار کے بیج ذخیرہ کر سکیں۔ کسانوں کے گاہکوں میں وہ مقامی حکام بھی شامل ہیں جو مقامی باشندوں کو سستی  روٹی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں عام لوگوں کی سستی خوراک تک رسائی بڑھ  جاتی ہے۔

یو ایس ایڈ کے پروگرام مستقبل قریب میں خوراک کی تباہ کن قلت اور سنگین معاشی مشکلات کو روکنے کا کام کر رہے ہیں۔

 یہ مضمون ایک مختلف شکل میں میڈیم پر شائع ہو چکا ہے۔