
شمالی امریکہ کے لیڈروں کے 9 اور 10 جنوری کو میکسیکو سٹی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو نے اس خطے کے لوگوں کے لیے مشمولیت، غیرقانونی نقل مکانی اور علاقائی سلامتی سمیت محفوظ تر اور خوشحال تر مستقبل کو فروغ دینے کے لیے اکٹھے مل کر کام کیا۔
صدر بائیڈن نے میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبریڈور اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ “ہم نے اپنے انحصار کی تجدید کی ہے اور خطے کو بلکہ بلا تامل دنیا کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے قریبی دوستوں اور اتحادیوں یعنی میکسیکو اور کینیڈا کے [ساتھ] اپنے تعاون کو وسعت دی ہے۔”
اس سربراہی اجلاس میں بائیڈن، لوپیز اوبریڈور اور ٹروڈو نے موسمیاتی بحران، اقتصادی ترقی اور خوشحالی، کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات، جرائم اور غیرقانونی نقل مکانی پر جون 2022 کے براعظمہائے امریکہ کے ممالک کے سربراہی اجلاس میں ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے ان مسائل کو حل کرنے کے اپنے عزم کو ٹھوس شکل دینے کے لیے شمالی امریکہ کے ایک اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔

انتہائی اہم معاملات کے بارے میں اٹھائے جانے والے تاریخی اقدامات
آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے کے لیے تینوں رہنماؤں نے آلودگی پھیلانے والے اخراجوں کو روکنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے صاف توانائی اور ماحول دوست معیشت کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔ انہوں نے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے کا وعدہ بھی کیا:-
- بین الاقوامی سرحدوں کے ساتھ ساتھ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے مزید چارجنگ سٹیشنوں کی تنصیب میں ربط پیدا کرنا۔
- کچرے کے شعبے پر نئے انداز سے توجہ مرکوز کرکے میتھین کے اخراجوں کو کم کرنا۔
- آبائی لوگوں کی قیادت میں کی جانے والی محفوظگی کو فروغ دیتے ہوئے دنیا کے زمینی اور سمندری رقبے کے 30% حصے کو مجفوظ بنانا۔
اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے تینوں رہنماؤں نے مزید ملازمتیں پیدا کرنے کی خاطر سیمی کنڈکٹر کی پیداوار کو بڑھانے اور پورے شمالی امریکہ میں سیمی کنڈکٹر کے رسدی سلسلوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے لیے پہلے سہ فریقی سیمی کنڈکٹر فورم کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔ اس فورم کا انعقاد اس سال کے آخر میں کیا جائے گا۔

تینوں ممالک شمالی امریکہ کے جانوروں اور وبائی انفلوئنزا کے منصوبے پر بھی نظر ثانی کریں گے تاکہ انفلوئنزا، مستقبل میں پھیلنے والیں کووڈ-19 کی مختلف اقسام اور دیگر بیماریوں سمیت صحت کے تحفظ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے خطے کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
جرائم بالخصوص منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تینوں ممالک عملی اقدامات اور حکمت عملیوں کو مربوط بنائیں گے۔ ان کی ایک مثال شمالی امریکہ کے منشیات کے مذاکرات کو جاری رکھنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تینوں رہنماؤں نے خطے میں نقل مکانی کے حوالے سے قانونی راستے نکالنے اور دیگر انسانی اقدامات کو وسعت دینے کے اقدامات کی بھی حمایت کی۔
پورے نصف کرے میں نسلی انصاف کو فروغ دینا
وزیر خارجہ اینٹونی جے بلنکن، میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ، اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے بھی 9 جنوری کو مساوات اور نسلی انصاف کی شمالی امریکہ کی شراکت داری کے اعلامیے پر دستخط کیے۔
I launched the North American Leaders Summit together with @m_ebrard and @melaniejoly by signing the declaration on the North American Partnership for Equity and Racial Justice, which reflects our shared commitment to advance these issues within our countries. pic.twitter.com/n1ZT9FggiT
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) January 10, 2023
اس اعلامیے کے تحت کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ کی تمام سرکاری پالیسیوں میں مساوات اور نسلی انصاف کو فروغ دینے کے بہترین طریقوں اور اور اختراعی حکمت عملیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کرنے کے لیے نسلی مساوات اور مشمولیت کے ماہرین کا ایک سہ فریقی نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا۔
یہ نیٹ ورک تینوں ممالک کی آبائی کمیونٹیوں کی خواتین لیڈروں کو سرکاری پالیسی کی سفارشات مرتب کرنے اور اِن پر تبادلہ خیال کرنے میں بھی شامل کرے گا۔
بائیڈن نے 10 جنوری کو ٹروڈو کے ساتھ اپنی ملاقات سے پہلے کہا کہ “میں مستقبل [بعید] اور [مستقبل] قریب کے بارے میں پر امید ہوں۔ گو کہ یہ مشکل تو ہوگا مگر ہم مل کر بہت کچھ کرسکتے ہیں۔”