پارک جنگ او 2000ء میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شمالی کوریا سے فرار ہوئے۔ آج وہ اور ان کے بھائی شمالی کوریا کے لوگوں کی بیرونی دنیا سے بےخبری کے خلاف ایک مشن کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں۔

ان کے بڑے بھائی پارک سنگ ہاک شمالی کوریا میں کم ال سنگ کی سوشلسٹ یوتھ لیگ میں ایک پراپیگنڈہ باز کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ جنوبی کوریا آنے کے بعد انہیں ایک نئی چیز کا احساس ہوا — اور یہ تھی آزادی۔ ان کا کہنا ہے، “میرے لیے سب سے زیادہ حیران کن بات میرا یہ احساس تھا کہ میں کس قدر احمق تھا اور شمالی کوریا میں میری کتنی ذہنی تطہیر کی گئی تھی۔”

Portrait photo of Park Sang-hak (State Dept./D.A. Peterson)
اپنے جدت طراذ طریقوں کی وجہ سے پارک سنگ ہاک کو 2013ء میں واتسلاو ہاول کا تخلیقی اختلاف رائے کا عالمی انعام ملا۔ (State Dept./D.A. Peterson)

اوپر تصویر میں نظر آنے والے پارک سنگ ہاک نے ایک تنظیم قائم کی جو انسانی حقوق اور جمہوریت حتیٰ کہ مقبول فلموں اور ٹی وی شوز پر مبنی مواد اور سازوسامان غباروں کے ذریعےشمالی  کوریا بھیجتی ہے۔ وہ دنیا میں ہونے والے واقعات کے بارے میں بھی معلومات بھیجتے ہیں۔ یہ وہ خبریں ہیں جنہیں شمالی کوریا میں حکومت کے زیرکنٹرول میڈیا کبھی نہیں دکھاتا۔

پارک سنگ ہاک نے بتایا، “شمالی کوریا کی حکومت اس قدر خوفزدہ ہے کہ اس نے [انہیں قتل کرنے کے لیے] دو مرتبہ قاتل ی بھیجے۔”

بوتل میں پیغامات

پارک جنگ او کی اپنی تنظیمیں ہیں جو شمالی کوریا سے بھاگ کر آنے والوں کو شمالی کوریا سے باہر نئی حقیقتوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ انہوں نے سکول کے معمول کے اوقات کے بعد ایک مفت پروگرام شروع کیا ہے جس کے دوران طلبہ کی انگریزی سیکھنے اور نئی زندگی میں ترقی کرنے میں مدد کی جاتی ہے۔

پارک جنگ او نے ایک ایسی تنظیم بھی بنائی ہے جو پانی کی بڑی بڑی بوتلوں میں چاول اور یو ایس بی ڈرائیو بھرتی ہے۔ “بوتل میں بند پیغامات” کی طرح یہ چیزیں سمندری لہروں کے ذریعے شمالی کوریا کے ساحلوں تک پہنچ جاتی ہیں۔

Man holding arms outstretched by large balloons (© Jung Yeon-Je/AFP/Getty Images)
پارک سنگ ہاک شمالی کوریا بھیجے جانے والے غبارے دکھا رہے ہیں۔ اِن غباروں کے ذریعے بیرونی دنیا کے بارے میں معلومات شمالی کوریا بھجوائی جاتی ہیں۔ (© Jung Yeon-Je/AFP/Getty Images)

شمالی کوریا پہنچنے والی یوایس بی ڈرائیوز میں جنوبی کوریا کے ڈرامے اور امریکی ایکشن فلمیں سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔

دونوں پارک برادران شمالی کوریا کے منحرفین کی تنظیموں کے اتحاد کا حصہ ہیں۔ شمالی کوریا میں معلومات پہنچانے کی مختلف قسم کی حکمت عملیوں کے ساتھ یہ بھائی دوسرے گروپوں میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ معلومات اور طریقہائے کار کا تبادلہ کرتے ہیں۔

پارک سنگ ہاک نے کہا، “ان مختلف گروہوں کے مختلف اہداف اور مقاصد ہیں مگر ہم سب مل کر اس حتمی ہدف پر کام کر رہے ہیں کہ ناصرف جنوبی کوریا میں منحرفین کی مدد کرنا ہے بلکہ شمالی کوریا میں اپنے بھائیوں  اور بہنوں کے کام بھی آنا ہے۔”