شمالی کوریا پر امریکی پابندیاں جاری اور امریکی توجہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر مرکوز

صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے چیئرمین کِم جونگ ان کے ساتھ  دوسری سربراہی ملاقات کے بعد یہ کہتے ہوئے پرامیدی کا اظہار کیا ہے "کہ ہم آخرکار وہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جو کہ دنیا چاہتی ہے یعنی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا۔”

صدر نے ہنوئی، ویتنام میں ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کی ٹیمیں ایک ایسے مسئلے کے "حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گیں جو کہ ایک بہت پیچیدہ مسئلہ ہے۔” صدر ٹرمپ نے کہا کہ کِم کے ساتھ دو دنوں کے مذاکرات "بہت مفید” رہے مگر شمالی کوریا چاہتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے پر متفق ہوئے بغیر اقوام متحدہ کی تمام کی تمام پابندیوں کو حقیقی معنوں میں اٹھا لیا جائے۔”

انہوں نے کہا کہ کِم نے اِن سے وعدہ کیا ہے کہ شمالی کوریا میزائلوں کے تجربے اور جوہری ہتھیاروں پر کام دوبارہ نہیں شروع کرے گا۔

واشنگٹن واپسی سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا، "میں یہ تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہوں اور ہم یہ تعلقات قائم رکھیں گے۔”