صحرا میں پودے: اسرائیلی-امریکی سائنس دان کا کمال

اسرائیل کے صحرائے نگیو میں ایک سائنسدان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ ڈینیئل ہلل نے پہلے مشرق وسطٰی اور بعد میں دنیا بھر میں، خشک علاقوں میں فصلوں کو پانی پہنچانے کا ایک طریقہ ڈھونڈنے میں مدد کی۔

ہلل نے مائیکرو اریگیشن یا خرد آبپاشی کا طریقہ وضح کیا۔ اس میں مٹی کو مناسب سطح پر نم رکھنے کے لیے پانی کی مطلوبہ مقدار ہر روز پورا دن قطرہ قطرہ کر کے ٹپکائی جاتی ہے۔ یہ وقفوں وقفوں سے زمین کو پانی سے تر رکھنے  والے آبپاشی کے اُس روائتی طریقے سے مختلف ہے جس میں زیادہ پانی استعمال کیا جاتا ہے۔

Close-up of Daniel Hillel (Courtesy of World Food Prize Foundation)
ڈینیئل ہلل۔ (Courtesy photo)

لاس اینجلیس میں پیدا ہونے والے اور اسرائیل میں پرورش پانے والے ہلل کا کہنا ہے، “میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ میں اس کا موجد ہوں مگر میں اس کے ابتدائی مراحل میں اور اس کی فلسفیانہ سوچ کو پروان چڑہانے میں بہت فعال تھا۔” وہ اپنا کچھ وقت امریکہ اور کچھ اسرائیل، میں گزارتے ہیں۔

پانی کی قلت دنیا بھر کے کسانوں کے لیے ایک گھمبیر مسئلہ ہے۔ ہلل پانی کی بچت کی ٹکنالوجی سے متعلق اپنے کام کی وجہ سے درجنوں ممالک میں جا چکے ہیں۔

2050ء تک دنیا میں اندازاً 9 ارب لوگ رہ رہے ہوں گے۔ آج کی نسبت لوگوں کی یہ تعداد 30 فیصد زیادہ ہو گی۔ اس کے لیے زرعی پیدا وار میں وسیع پیمانے کا اضافہ ضروری ہوگا۔ مائیکرو اریگیشن اس کا ایک حل ہے کیونکہ یہ پیداوار میں اضافے کے لیے درکار پانی کی مقدار میں ڈرامائی حد تک کمی لاتی ہے۔

ہلل کو 2012ء کا ‘ ورلڈ فوڈ پرائز’ [خوراک کا عالمی انعام] دیا گیا۔ اُن کی نامزدگیاں اردن، مصر اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہوئیں جو کہ مشترکہ مشکلات سے نمٹنے کی بنیاد پر بننے والی دوستیوں کا ایک ثبوت ہیں۔

آج یہ طریقہ پورے مشرق وسطٰی، کے علاوہ ایشیا، افریقہ، اور شمالی اور جنوبی امریکہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں ہلل نے کہا، “میں بین الاقوامی تعاون کا ایک بہت بڑا معتقد ہوں اور میں نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی اس کے لیے وقف کی ہے۔”

Daniel Hillel working with equipment in garden (Courtesy of World Food Prize Foundation)
ڈینیئل ہلل 1971ء میں جاپان میں آبپاشی کا قطرہ بہ قطرہ نظام متعارف کرواتے ہوئے۔ (Courtesy photo)
053017 URDU Micro-irrigation-Urdu
(State Dept.)