صدر ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی تصویری جھلکیاں

صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی 72ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس 18 تا 21 ستمبر تک نیویارک میں ہو رہا ہے۔ ذیل میں اجلاس میں شرکت کے دوران لی گئی تصاویر دی جا رہی ہیں جن میں اس ہفتے کے دوران تازہ ترین تصویروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ صدر کے الفاظ اقوام متحدہ کے امن، حاکمیت، سلامتی اور خوشحالی کے بنیادی ستونوں کے ساتھ  اُن کی وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ 18 ستمبر کواقوام متحدہ میں اصلاحات لانے کے ایک اجلاس میں شریک ہیں۔ (© Kevin Lamarque/Reuters Pictures)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، (بائیں) 21 ستمبر کو اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ۔ (© Kevin Lamarque/Reuters)
جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے (بائیں) 21 ستمبر کو اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (© AP Images)
جنوبی کوریا کے صدر مون جے-ان (بائیں) 21 ستمبر کو اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ۔ (© AP Images)
یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو 21 ستمبر کو اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (© Kevin Lamarque/Reuters)
افغانستان کے صدر اشرف غنی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ۔ (© AP Images)
برطانوی وزیر اعظم، تھریسا مے (بائیں) 20 ستمبر کو اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ۔ (© Kevin Lamarque/Reuters)
اردن کے شاہ عبداللہ دوئم (بائیں) 20 ستمبر کو اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ۔ (© Brendan Smialowski/AFP/Getty Images)
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس (بائیں) 20 ستمبر کو اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ۔ (© AP Images)
اسرائیل کے وزیر اعظم، بنجمن نیتن یاہو (بائیں) 18 ستمبر کو اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ۔ (© AP Images)
فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون (بائیں) 18 ستمبر کو اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ۔ (© Kevin Lamarque/Reuters Pictures)