Donald Trump talking to people at table (© Andrew Harnik/AP Images)
صدر ٹرمپ اور اُن کے مہمان اسلام کے مقدس مہینے رمضان کے احترام میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ (© Andrew Harnik/AP Images)

اسلام کے مقدس مہینے رمضان کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے 6 جون کو اپنے پہلے افطار ڈنر کی میزبانی کی۔

یہ تقریب ریپلیکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں کے صدور کی روایات کو آگے بڑہاتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے سرکاری ضیافت خانے میں منعقد کی گئی۔

مسلمان اکثریت والے ممالک کی نمائندگی کرنے والے سفراء سمیت، صدر ٹرمپ نے سفارتی برادری کے اراکین کو افطار ڈنر پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا، “آپ میں سے ہر ایک کو اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک۔”

صدر نے کہا، “ایسے میں جب ہم وائٹ ہاؤس میں ایک شاندار ڈنر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، آئیے ہم سب مل کر اُس وقار اور خیر سگالی کو منائیں جو ماہ رمضان کا خاصہ ہے۔”

Printed menu on fancy plate (© Joshua Roberts/Reuters)
6 جون کو وائٹ ہاؤس مییں ہونے والے افطار ڈنر کا مینو میز پر رکھا ہے۔ (© Joshua Roberts/Reuters)

2017 تک امریکی مسلمانوں کی آبادی اندازاً 34 لاکھ 50 ہزار یا امریکہ کی مجموعی آبادی کا 1.1 فیصد تھی۔ پیو ریسرچ سنٹر کے مطابق 2050ء  تک اس تعداد کے دوگنا ہونے کی توقع ہے۔

امریکہ میں رمضان کا اختتام 14 جون کو ہو رہا ہے۔