صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے عرب- اسلامی- امریکی سربراہی کانفرنس سے خطاب کیا۔ صدر نے اپنے خطاب میں دنیا بھر میں دہشت گردی سے درپیش خطرات پر بات کی اور عہد کیا کہ امریکہ دنیا کو دہشت گردی سے چھٹکارا دلانے میں اپنے اتحادیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔
ذیل میں اُن کے یادگار اقوال میں سے کچھ پیش کیے جا رہے ہیں:

“نوجوان مسلمان مردوں اور عورتوں کے پاس خوشحالی کے ایک نئے دور کی تعمیر کے لیے تبدیلی کا کوئی موقع ہونا چاہیے۔”
صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ

“ہماری منزل اقوام کا ایک ایسا اتحاد ہے جو انتہاپسندی
کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مقصد پر یقین رکھتا ہو۔”
صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ

“امن کی راہ کا آغاز عین یہاں سے، اِس قدیم سرزمین سے، اِس مقدس دھرتی سے ہوتا ہے۔”
صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ

“ …دہشت گردوں کو مار بھگائیں اور انتہاپسندوں
کو مار بھگائیں۔”
صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ