صدر کی قومی سلامتی کی حکمت عملی سے متعلق تقریر

صدر ٹرمپ نے 18 دسمبر کو قومی سلامتی کی ایک نئی تزویراتی حکمت عملی متعارف کرائی ہے جس میں امریکہ کے مفادات کی ترویج اور تحفظ سے متعلق اُن کے تصور کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن نے کہا ہے، “صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی نئی تزویراتی حکمت عملی میں، امریکی عوام کو تحفظ فراہم کرنے، نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے اور ہمارے مفادات اور جمہوری اصولوں کی ترویج کی خاطر امریکی طاقت کے تمام عناصر کو بروئے کار لایا گیا ہے۔”

اس حکمت عملی کا ایک کلیدی جز آزاد منڈیوں والی معیشتوں کو فروغ دینا اور وسیع  تر سیاسی استحکام اور امن کو محفوظ بنانے کی خاطر دنیا بھر کے  ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

Photo of President Trump speaking at lectern, with quote superimposed (© Mandel Ngan/AFP/Getty Images; State Dept.)
(© Mandel Ngan/AFP/Getty Images; State Dept)