ٹرمپ مودی سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ (White House/Shealah Craighead)
صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 24 فروری کو ٹرمپ کی بھارت میں آمد پر سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ایئرپورٹ پر۔ (White House/Shealah Craighead)

صدر ٹرمپ نے 24 فروری کو بھارت میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “امریکہ ہمیشہ بھارتی عوام کا وفادار اور خیر خواہ دوست رہے گا۔”

بھارت کے شہر احمد آباد کے موتیرا سٹیڈیم میں ٹرمپ نے کہا، “بھارتی قوم، ترقی کی ایک حیرت انگیز کہانی، جمہوریت کا ایک معجزہ، غیر معمولی تنوع، اور سب سے بڑھکر ایک مضبوط اور مشہور قوم ہے۔”ا س تقریب کا نام “نمستے ٹرمپ” تھا۔ ہندی میں”نمستے” کا مطلب “ہیلو” ہوتا ہے۔ نوتزئین شدہ نوتیرا سٹیڈیم دنیا میں کرکٹ کا سب سے بڑا سٹیڈیم کہلاتا ہے۔

ٹرمپ، میلانیا اور مودی لوگوں کے ہجوم میں گھرے سٹیج پر جا رہے ہیں۔ (© Alex Brandon/AP Images)
(© Alex Brandon/AP Images)

صدر نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے کی خاطر تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ مگر اُن کی انتظآمیہ کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صدر نے کہا، “بھارت امریکی برآمدات کے لیے ایک بڑی منڈی ہے اور امریکہ بھارت کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔”

ٹرمپ سٹیڈیم میں موجود ایک بڑے مجمعے سے خطاب کر رہے ہیں۔ (White House/Shealah Craighead)
(White House/Shealah Craighead)

ٹرمپ نے گزشتہ برس امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی ٹائیگر ٹرائمف نامی فوجی مشق پر بھی روشنی ڈالی۔ ٹرمپ نے کہا، “امریکہ کو بھارت کا کلیدی دفاعی شراکت کار ہونا چاہیے۔” انہوں نے سٹیڈیم میں کہا، “اکٹھے مل ک رہم اپنی خودمختاری، سلامتی کا دفاع کریں گے، اور اپنے بچوں اور آنے والی بہت سی نسلوں کے لیے ایک آزاد اور کھلے بحرہند و بحرالکاہل کے خطے کا تحفظ کریں گے۔”

ٹرمپ اور میلانیا تاج محل کے سامنے کھڑے ہیں اور قریب ہی پرندوں کا ایک جھنڈ محوِ پرواز ہے۔ (© Alex Brandon/AP Images)
(© Alex Brandon/AP Images)

صدر نے اگلے پڑاؤ کے دوران آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا۔ روانگی سے قبل انہوں نے کہا ، “آئیں ہماری دونوں اقوام امن اور آزادی کے طاقتور محافظوں، اور پوری انسانیت کے لیے ایک بہتر دنیا کی امید کی حیثیت سے ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔”