صدر کے 2020 کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کی جھلکیاں

صدر ٹرمپ ڈائس کے پیچھے کھڑے ہیں جبکہ دو افراد اُن کے عقب میں بیٹھے ہیں۔ (White House/Joyce N. Boghosian)
صدر ٹرمپ 5 فروری کو واشنگٹن میں یو ایس کیپیٹل میں سٹیٹ آف دی یونین خطاب کر رہے ہیں۔ (White House/Joyce N. Boghosian)

صدر ٹرمپ نے 4 فروری کو کانگریس کے اراکین اور مدعو کیے گئے مہمانوں کی موجودگی میں سالانہ سٹیٹ آف دی یونین خطاب کیا۔

ٹرمپ نے ایرانی حکومت کی دہشت گردی، داعش کی شکست اور اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے ایک تاریخی امن منصوبہ تیار کرنے سمیت اپنی انتظامیہ کی کئی ایک کامیابیوں کا احوال بیان کیا۔

تالیاں بجاتے ہوئے لوگوں کے قریب سے گزرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی عقبی تصویر پر چسپاں اُن کا بیان۔ (© Alex Brandon/AP Images)

ہال میں پچئے گئے سرخ قالین پر چلتے ہوئے صدر ٹرمپ کی تصویر پر چسپاں اُن کا بیان۔ (White House/Tia Dufour)

ٹرمپ نے مغربی نصف کرے میں جمہوریت کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا اور وینیز ویلا کے عوام اور اُن کے قانونی عبوری صدر، خوان گوآئیڈو کی تعریف کی جو اس خطاب کے دوران سامعین میں موجود تھے۔

صدارتی مہر پر چسپاں ٹرمپ کے بیان کے برابر کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی تصویر۔ (© J. Scott Applewhite/AP Images)

ایک سامع کے طور پر کھڑے اور ہاتھ ہلاتے ہوئے خوان گوائیڈو کی تصویر جس پر ٹرمپ کا بیان چسپاں ہے۔ (© Patrick Semansky/AP Images)

ٹرمپ نے امریکہ – میکسیکو – کینیڈا کے معاہدے اور چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کے پہلے مرحلے جیسی اُن تجارتی معاہدوں کی کامیابیوں کا خوش دلانہ ذکر کیا جن کا مقصد “منصفانہ اور دو طرفہ تجارت” کرنا ہے۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے صدر کے خطاب پر یہ کہتے ہوئے تبصرہ کیا، “صدر ٹرمپ ایک ایسی خارجہ پالیسی کی قیادت کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے ہماری سلامتی اور خوشحالی مضبوط ہوتی ہے، جو ہمارے اتحادوں اور شراکتوں کو طاقتور بناتی ہے، اور ہماری قیمتی آزادی کی حفاظت کرتی ہے۔”