20 جنوری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے کی تیاریاں کرتے ہوئے نومنتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کو کئی ایک فیصلوں کا سامنا ہے۔ بڑے بڑے فیصلوں میں ان خواتین و حضرات کا انتخاب کرنا ہے جو ان کی انتظامیہ کا حصہ بنیں گے۔

ٹرمپ اپنے چند ایک کلیدی مشیروں کے ناموں کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں جن میں چیف آف سٹاف، رینس پرائیبس اور اٹارنی جنرل کے لیے، الاباما سے امریکی سینیٹر، جیف سیشنز کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے ساوًتھ کیرولائنا کی گورنر نکی ہیلی کو بھی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔

مگر نومنتخب صدر کو ابھی اپنی کابینہ کے بقیہ عہدوں کے ناموں کا اعلان کرنا ہے۔ صدر کی کابینہ میں نائب صدر اور انتظامی  وزارتوں کے سربراہان شامل ہوتے ہیں۔ صدر دوسرے عہدیداروں کو بھی وزارتی مرتبہ دے سکتے ہیں۔ وزارتی سطح کے عہدوں کے لیے سینیٹ کی توثیق درکار ہوتی ہے۔

ذیل میں ماضی کے صدور اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم عہدوں کے لیے ناموں کے انتخاب کی ایک جھلک پیش کی جارہی ہے۔ جیسے جیسے نومنتخب صدر کابینہ کے لیے ناموں کا انتخاب کرتے چلے جائیں گے ان معلومات کو تازہ کیا جاتا رہے گا۔

کابینہ کے کلیدی عہدوں کے لیے نامزدگیوں کی مختصر تاریخ

Cabinet Members_Urdu