چار کھرب ڈالر۔ یہ وہ رقم ہے جس کی 2017ء میں غیر ملکی کاروباری اداروں نے امریکہ میں سرمایہ کاری کی۔ اس مقدار میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کوئی بھی دوسرا ملک اپنے اندر اتنی زیادہ کشش نہیں رکھتا۔
اس سے بھی بڑھکر ایک اور وجہ امریکہ کی مضبوط معیشت ہے جو انہیں دنیا میں صارفین کی سب سے بڑی منڈی میں آنے اور یہاں اپنی مصنوعات بیچنے کی طرف کھینچ لاتی ہے۔
ایسی کون سی بات ہے جو امریکہ کو دیگر ممالک کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے لیے اتنی زیادہ پرکشش بناتی ہے؟
حال ہی میں ہونے والی سلیکٹ یو ایس اے نامی سرمایہ کاری کی کانفرنس میں وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اِن پرکشش امور کا ایک مختصر سا خاکہ پیش کیا۔ سلیکٹ یو ایس اے کاروباری منتظمین کو ایسی ریاستوں اور مقامی حکومتوں سے ملاتی ہے جو نئے کاروباروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بیتاب ہیں۔
پومپیو نے جو بذات خود بھی ایک سابقہ کاروباری شخصیت ہیں کہا، “ہمارے ہاں ایک ناقابل یقین قسم کا کاروباری نظامت کاری اور تنوع کا ماحول پایا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں مصنوعات اور خدمات کی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ ہمارے ہاں مضبوط سیاسی استحکام اور بے مثال قسم کی قانونی حکمرانی ہے۔”
محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاریوں کا سب سے بڑا مرکز مصنوعات سازی کا شعبہ (40 فیصد) ہے۔ غیرملکی کمپنیوں میں کام کرنے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ ہے۔
عالمی بنک کی درجہ بندی کے مطابق امریکہ اُن ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں کاروبار کرنا سب سے زیادہ آسان ہے۔