رواں ماہ فلپائن ميں تال نامی آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد يو ايس ايڈ کے ادارے نے فلپائن کو انسانی امداد کے ضمن ميں ايک لاکھ ڈالرز فراہم کيے۔
اس رقم کے ذريعے باتانگاس صوبے ميں جہاں يہ آفت نازل ہوئ تھی وہاں کے امدادی سينٹرز ميں 7600 بے گھر افراد کو امدادی سامان فراہم کيا گيا جس ميں صابن، ٹوتھ برش، کمبل اور سونے کے ليے درياں شامل تھيں۔ اس امداد کے ذريعے يو ايس ايڈ کے شراکت دار ورلڈ وژن کی جانب سے سامان کی تقسيم کے عمل ميں معاونت فراہم کی گئ۔
فلپائن کے ليے امريکی سفير سنگ وائ کم نے باتانگاس کے انخلاء کے مرکز ناسگبو ويسٹ سينٹرل سکول ميں امداد کا اعلان کيا، جو کہ بے گھر ہونے والے مقامی رہائشيوں کے ليے قائم کيے گۓ قريب 420 مراکز ميں سے ايک ہے۔
.@USAmbManila Sung Kim announced the provision of Php 5.1 million ($100,000) in U.S. government support to those affected by the January 12 Taal volcanic eruption. @USAID_Manila @WorldVisionPH #FriendsPartnersAllies #TaalVolcano #TaalEruption2020 https://t.co/cvPsrVhey2 pic.twitter.com/NsH6YVOIOC
— U.S. Embassy in the Philippines (@USEmbassyPH) January 22, 2020
“ميں ان خاندانوں کی طاقت اور برداشت سے متاثر ہوا ہوں جنھوں نے آتش فشاں پھٹنے کے بعد ايسی تبائ اور نقصان کا سامنا کيا” کم نے جنوری 22 کو سکول ميں کہا کہ “فلپائن کے دوستوں، شراکت داروں اور اتحاديوں کی حيثيت سے ہم فلپائن کی حکومت ميں اپنے ہم منصبوں کی مدد جاری رکھيں گے جبکہ وہ آتش فشاں سے متاثر ہونے والی آباديوں کی ضروريات پوری کرنے ميں مصروف عمل ہيں”۔
امداد کے علاوہ امريکہ آتش فشاں کی نگرانی کے ليے فلپائن انسٹيٹيوٹ آف وولکينالوجی اينڈ سائيزمولوجی کی مدد کے ليے ريموٹ تکنيکی معاونت اور انفرا ريڈ کيمرہ بھی فراہم کر رہا ہے۔
يہ معاونت يو ايس ايڈ کے شراکت داروں کی اضافی جاری کاوشوں کو تکميل تک پہنچاتی ہے جس ميں بے گھر افراد تک ہنگامی سامان کی منتقلی اور انخلاء کے مراکز کی تنظيم کے ليے تکنيکی معاونت کی پيشکش شامل ہے۔

يو ايس ايڈ کا ايک اور شراکت دار دی فلپائن ڈی زاسٹر ریزيلينس فاؤنڈيشن نجی شعبے سے حاصل ہونے والے چندے اور معاونت کی تنظيم ميں مدد فراہم کر رہا ہے۔ کم نے حال ہی ميں کالاتاگان ميں بے گھر ہونے والے افراد ميں سامان کی تقسيم کے ضمن ميں فاؤنڈيشن کے شراکت داروں کا ساتھ ديا۔
اسی دوران يوايس ايڈ کے فلپائن اور خطے ميں آفات کے ماہرين آتش فشاں کے پھٹنے کے اثرات پر نگاہ رکھے ہوۓ ہيں اور وہاں پر انسان دوست اداروں کے ساتھ مقامی عہديداروں کے ساتھ بھی کام کر رہے ہيں جو ہنگامی ردعمل کی قيادت کر رہے ہيں۔
تال جو کہ فلپائن کا دوسرا سب سے متحرک آتش فشاں ہے، جنوری 12 کو پھٹنا شروع ہوا جس دوران راکھ، گيس، دھواں اور لاوہ اگلنے کا عمل شروع ہوا۔
اس آفت کے دوران امريکہ اپنے طويل مدتی اتحادی کے ساتھ کھڑا ہے اور فلپائن ميں اپنے دوستوں کے ساتھ تعاون کے ليے پرعزم ہے۔