شیئر امیریکا ایسے قرضوں اور غیرملکی امداد کی دیگر اشکال کے بارے میں لکھتا رہا ہے جو ملکوں کو انحصاری کے چکر میں جکڑ دیتے ہیں۔ دنیا بھر کے صحافی اور سیاستدان اس مسئلے پر توجہ دے رہے ہیں۔

کینیا کے اخبار “ڈیلی نیشن”کے اقتصادی امور کے ایڈیٹر جیندی کیسیرو نے بنیادی ڈھانچوں کے لیے دیئے جانے والے قرضوں کے جال میں پھنسنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں، “آپ اس کی تکلیف اس وقت محسوس کریں گے جب قرض کی واپسی کا وقت سر پر آن پہنچے گا۔” اس سلسلے میں انہوں نے دو ممالک کا حوالہ دیا جنہیں اپنے کلیدی اثاثے قرض دینے والے ملک کے حوالے کرنے پڑے۔

کیا آپ کا ملک قرض کے جال میں پھنسنے کے خطرے سے دوچار ہے؟ ہمارا تجزیہ پڑھیے اور خود فیصلہ کیجیے۔