وینیز ویلا میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
وینیز ویلا ایک وقت میں خطے کا خوشحال ترین ملک ہوا کرتا تھا۔ آج وینیز ویلا کو نکولس مادورو حکومت کی بدعنوانی اور بد انتظامی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کے بحران کا سامنا ہے۔
نیویارک ٹائمز میں چھپنے والے ایک حالیہ مضمون میں عبوری صدر خوان گوائیڈو لکھتے ہیں کہ ملک میں “دوائیوں اور خوراک کی شدید قلت ہے۔ ضروری بنیادی ڈھانچہ اور حفظان صحت کے نظام تباہ ہو چکے ہیں، بچوں کی روز بروز بڑھتی ہوئی تعداد ناکافی غذائیت کا شکار ہے اور ماضی میں ختم کر دی جانے والی بیماریاں دوبارہ آچکی ہیں۔”
گوائیڈو کہتے ہیں، “یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم ان شدید انسانی بحرانوں کے موثر حل تلاش کریں۔”

یہ مضموں پہلی بار یکم فروری کو شائع کیا گیا۔