مادورو کی سابقہ حکومت کی بد انتظامیوں اور بد عنوانیوں سے پیدا ہونے والے وینیز ویلا کے بحران نے وینیز ویلا کی عورتوں کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔
5 جولائی کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیاسی طور پر فعال عوتوں کو دھمکیوں کا نشانہ بنایا اور سماجی پروگراموں سے محروم کر دیا۔ حکومت نے زیر حراست عورتوں اور لڑکیوں کو اذیتیں پہنچائیں اور اُن پر جنسی تشدد کیا۔
دوائیوں کی قلت اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اندھیروں سمیت وینیز ویلا میں صحت کی بھیانک صورت حال نے وینیز ویلا کی ہزاروں حاملہ عورتوں کو بچوں کی پیدائش کے لیے بیرون ملک جانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق، 2015ء سے لے کر آج تک وینیز ویلا کے شہریوں کے 25,000 بچوں کی پیدائش کولمبیا میں ہو چکی ہے۔
نقل مکانی ایک خطرناک اور مشکل عمل ہے۔ اس سے مقررہ وقت سے پہلے اور کم وزن کے ساتھ بچوں کی پیدائش کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح وینیز ویلا میں رک جانے والی حاملہ ماؤں اور پیٹ میں اُن کے بچوں کے مرنے کے خطرات میں کہیں زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے پناہگزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کی طرف سے وینیز ویلا کی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے حوالے کے مطابق، وینیز ویلا میں زچگی کی اموات میں 2015 سے لے کر 2016 تک 65 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پیدائش کے چھ دنوں کے بعد نوزائیدہ بچوں کی اموات میں 53 فیصد اضافہ ہوا۔
بچوں کو جنم دینے کے بعد وینیز ویلا کی ماؤں کے لیے علاج کی سہولتوں، بچوں کے دودھ اور ڈائپرز کے لیے ایک نئی جدوجہد کا آغاز ہو جاتا ہے۔ حفظان صحت کے نیپکینوں کی قلت عورتوں کے حیض کے ایام کو خصوصی طور پر مشکل بنا دیتی ہے۔
وینیز ویلا کی معاشی اور سکیورٹی کی صورت حال بھی عورتوں اور لڑکیوں کو ملک کے اندر اور دوسرے ممالک میں جنسی تشدد، انسانوں کے بیوپار اور استحصال کی دوسری اقسام کے خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ محکمہ خارجہ کی سال 2019 کی انسانی بیوپار کی رپورٹ کے مطابق انسانوں کا کاروبار کرنے والوں کا شکار ہوتے والے وینیز ویلا اور غیر ممالک کے شہریوں کا یہ بیوپاری وینیز ویلا کے اندر اور بیرون ملک ہر جگہ پر استحصال کرتے ہیں۔ وینیز ویلا کے پناہ گزین اور دیگر بےگھر ہونے والے افراد اپنے کنبوں کی دیکھ بھال کی جدوجہد میں صحت، تعلیم اور دیگر سرکاری سہولتوں کے لیے بھاگ دوڑ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
امریکہ 2017 کے مالی سال کے شروع سے لے کر اب تک وینیز ویلا کے علاقائی بحران سے نمٹنے کے لیے 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کر چکا ہے جس میں سے 33 کروڑ 40 لاکھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد اور 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اقتصادی اور ترقیاتی امداد شامل ہے۔