مائیک پومپیو فون پر بات کر رہے ہیں۔ (State Dept./Ron Przysucha)
وزیر خارجہ مائیک پومپیو اگست میں فون پر ایک آسٹریلیائی صحافی سے بات کر رہے ہیں۔ وہ دنیا بھر کے لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا بھی استعمال کرتے ہیں۔ (State Dept./Ron Przysucha)

اخبارات کی چھپائی کے دور سے لے کر ڈیجیٹل دور تک، مواصلات ڈرامائی انداز سے تبدیل ہوئے ہیں۔ ہر پیش رفت کے بعد، امریکہ کے وزرائے خارجہ کو خارجہ پالیسی کے اپنے فیصلوں کو امریکی عوام اور دوسرے ممالک کے لوگوں تک پہنچانے کے لیے جدید طریقوں سے مطابقت پیدا کرنا ناگزیر ہوتا ہے۔

حالیہ برسوں میں ، ٹکنالوجی نے چکرا دینے والی رفتار سے ترقی کی ہے۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 21 ویں صدی کے سوشل میڈیا کے وسائل کو استعمال کیا ہے۔ 2019 میں پومپیو کی قیادت میں ملکی اور غیر ملکی سامعین کے ساتھ زیادہ مؤثر طریقے سے باہمی رابطوں کی خاطر، محکمہ خارجہ نے دو بیوروز کو ضم کیا۔

ذیل میں کچھ جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ ماضی کے مختلف وزرائے خارجہ نے مواصلات کے نئے طریقوں کے استعمال کی ابتدا کیسے ابتدا کی۔:

وزرائے خارجہ کی مواصلات کی کاوشوں کی تاریخ کا تصویری خاکہ۔ (State Dept.)