امریکہ نے انسانی حقوق کی حمایت کرنے اور کووڈ-19 اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے عالمگیر مسائل کو حل کرنے کے لیے، حلیفوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔
جمہوری اقدار اور مشترکہ عالمی ذمہ داری پر مبنی تعلقات قائم رکھتے ہوئے امریکہ، کرہ ارض کو بچانے کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت کرتا ہے، مشمولہ حکمرانی کو تقویت پہنچاتا ہے، اور امن اور خوشحالی کو فروغ دیتا ہے۔
اِن مسائل سے ہر کوئی متاثر ہوتا ہے اور اِن پر قابو پانے کے لیے تعاون درکار ہوتا ہے۔