مذہبی زیادتیوں کے چہرے: رفیدہ بونیا احمد [وڈیو]

فروری 2015 میں رفیدہ بونیا احمد اور اویجیت رائے پر اسلامی جنجگوؤں نے چھروں سے اُس وقت حملہ کر دیا جب وہ ایک کتابی میلے میں شرکت کرنے کے بعد باہر آ رہے تھے۔

اس حملے میں احمد کے خاوند رائے مارے گئے اور احمد کے سر اور ہاتھوں پر زخم آئے۔ احمد کا کہنا ہے کہ رائے کو اپنی تحریروں کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا جن میں ایک ایسی کتاب بھی شامل ہے جس میں مذہب کے نام پر کیے جانے والے تشدد کی مخالفت کی گئی ہے۔

احمد اپنے مرحوم شوہر کی طرح بنگلہ دیشی نژاد امریکی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، “یہاں لوگوں میں بہت سے مختلف قسم کے مذاہب کے ماننے والے لوگ ہیں اور ایسے بھی ہیں جن کا کوئی مذہب نہیں۔ اگلی نسل کو باشعور بنانا اور ایک دوسرے کا احترام کرنا سکھانا اہم ترین کام ہے۔”    

یہ وڈیو مذہبی بنیادوں پر زیادتیوں کا شکار ہونے والے چہروں کے جاری سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ دیگر وڈیوز میں پادری ایندڑیو برنسن، جوہر الہام، اور دیبرینا بیت-تمراز کی کہانیاں شامل ہیں۔