براڈوے سے لے کر بالی ووڈ تک مسلمان اداکار، گلوکار، ڈائریکٹر اور مزاحیہ اداکار، تفریحی صنعت میں زیادہ مستند طریقے سے اپنے تجربات کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
پیو ریسرچ سنٹر کے مطابق امریکہ میں مذہبی آبادیوں کے حوالے مسلمان تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ 2040ء تک اُن کی آبادی دوسرے نمبر پر آنے کی راہ پر گامزن ہے۔ لہذا یہ بات اہمیت اختیار کر گئی ہے کہ فلموں، ٹیلی ویژن اور سٹیج پر مسلمان امریکی اپنی عکاسی ہوتے ہوئے دیکھیں۔
‘مسلم پبلک افیئرز کونسل’ (مسلمانوں کے عوامی امور کی کونسل) اور ‘مسلمز آن سکرین اینڈ ٹیلی ویژن’ (سکرین اور ٹیلی ویژن پر مسلمان) دو ایسے گروپ ہیں جو تفریحی دنیا کی مسلمانوں کی درست اور متوازن نمائندگی کرنے میں مدد کر رہے ہیں اور تنوع اور مشولیت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
شیریں احمد براڈوے پر ایلیزا ڈُولٹل کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ 2019ء میں وہ کسی بڑے امریکی ڈرامے میں ‘ مائی فیئر لیڈی‘ کا مشہور کردار ادا کرنے والی پہلی عرب النسل اداکارہ بنیں۔ شیریں احمد نے امریکہ بھر میں علاقائی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور انہوں نے ‘دا ساؤنڈ آف میوزک‘ میں ماریا اور ‘فینٹم آف دا اوپیرا‘ میں کرسٹین کا کردار کیا۔

سٹیج پر کھڑے ہوکر اکیلے مزاحیہ گفتگو کرنے والے اداکار کے طور پر اپنے کیریئر کے بعد، رامی یوسف نے مقبول ٹیلی ویژن شو ‘ رامی‘ تخلیق کیا جس پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ ملا۔ یہ شو امریکہ میں آ کر بسنے والے امریکی مسلمانوں کی پہلی نسل سے متعلق ہے جو اپنے مذہب اور 25 تیس برس کے غیرمذہبی ساتھیوں میں پھنس گئے ہیں۔ اس شو میں اُن چیلنجوں کی نمائندگی کی گئی جن کا امریکہ میں بسنے والوں کی پہلی نسل کو سامنا ہے۔ گزشتہ برس یوسف نے نیویارک ٹائمز کو بتایا، “میں جواب نہیں دینا چاہتا۔ میں تو صرف فکرانگیز انسان ہونا دکھانا چاہتا ہوں۔”
اس شو میں اُن کے ساتھی مسلمان اداکار ماہر شالا علی نے بھی اداکاری کی ہے۔ انہوں نے 2017ء میں مون لائٹ فلم میں بہترین معاون اداکار کے طور پر آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے وہ پہلے مسلمان ہیں۔

ڈائریکٹر لینا خان اس برس کی ڈزنی پلس کی کامیاب فلم، ، فلورا اینڈ یولیسس‘ پر اپنے کام کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ یہ فلم ایک چھوٹی لڑکی اور اُس کی سپر ہیرو گلیری کے بارے میں ہے۔ بھارتی نژاد والدین کے ہاں کینڈا میں پیدا ہونے والی لینا خان نے اپنی پہلی فلم کی بنیاد جزوی طور پر اپنے دادا کی زندگی پر رکھی۔

رِز احمد ‘ نائٹ کرالر‘ اور ‘ روگ ون: سٹار وار سٹوری‘ جیسی فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجوایٹ ہیں اور اداکاری کے لیے ایمی جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی فرد ہیں۔ اس برس ‘ ساؤنڈ آف میٹل‘ فلم میں اپنی اداکاری پر انہیں آسکر ایوارڈ کے بہترین اداکار کے زمرے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آسکر کے اس زمرے کے لیے نامزد کیے جانے والے وہ پہلے مسلمان ہیں۔

حمزہ حق کینیڈین ٹیلیویژن کے ستارے ہیں اور وہ ‘ ٹرانسپلانٹ‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور ہیں جس میں انہوں نے ایک شامی ڈاکٹر اور شامی خانہ جنگی کے ایک پناہ گزین کا کردار ادا کیا ہے۔ حق بذات خود ایک سعودی تارک وطن ہیں۔ وہ پاکستان کے راستے کینیڈا آئے۔ حق کسی بھی ایسے کردار یا انٹرویو سے انکار کر دیتے ہیں جس میں مسلمانوں کو منفی رنگ میں پیش کیا گیا ہو۔

برطانوی گلوکار زین ملک بریڈ فورڈ، انگلینڈ کے کثیرالثقافتی اسلامی گھرانے میں پلے بڑھے۔ ملک کو ‘ ون ڈائریکشن’ میں مرکزی گلوکار کے طور پر پوری دنیا میں مشہور ہوئے۔ انہوں نے موسیقی کے ریکارڈ توڑ دیئے اور دنیا بھر میں اپنے لاکھوں مداحین پیدا کر لیے۔