معدومیت کے شکار جانوروں کی حفاظت کرنا کئی ایک وجوہات کی بنا پر ناگزیر ہے۔ جانوروں کی انواع  کا تحفظ ہمارے اُس شاندار ماحولیاتی نظام کو محفوظ بنانے میں مدد کرتا ہے جس پر ہم انسانوں کی روزمرہ زندگی کا انحصار ہے۔

کیا آپ معدومیت کے خطرے سے دوچار اِن جانوروں کے بارے میں جانتے ہیں؟ ذیل میں دیئے گئے سوالوں کے جوابات دے کر اپنی معلومات کا امتحان لیجیے:

1

سمندر میں رہنے والے اس ممالیہ جانور کی خوراک چھوٹی مچھلی، کرِل اور  پیراکُو ہیں۔ مگر اس کی دوسری انواع بہت مختلف قسم کی خوراک کھاتی ہیں۔ بعض انواع تو بڑے جانوروں کا شکار بھی کرتی ہیں۔

وہیل مچھلیاں سمندر کی “صحت” میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ بدقسمتی سے دنیا کی بعض سب سے بڑی مخلوقوں  میں شمار ہونے والی اس مچھلی کی جسامت اس کی حفاظت نہیں کر پاتی۔

وہیل

پانی میں ایک جانور کا تصویری خاکہ۔ (Shutterstock | ShareAmerica)
(Shutterstock | ShareAmerica)
پانی میں ایک وہیل مچھلی۔ (Shutterstock)
(Shutterstock)

جواب دکھائیے

2

افریقہ میں یہ سماجی جانور دو سے لے کر 30 کے جتھوں میں رہتے ہیں۔ تاہم ان کی تعداد میں اضافہ آہستہ آہستہ ہوتا ہے۔ کم و بیش چار دہائیوں پر مشتمل اپنی زندگی کے دوران ممکن ہے ان کی مائیں تین سے چار مرتبہ بچے پیدا کریں۔

گوریلوں کی تعداد پر اِن کی بودوباش کی جگہوں کی تباہی، ایبولا وائرس اور غیرقانونی شکار کی وجہ سے منفی اثر پڑتا ہے۔ اس نوع کی بحالی کو کم تعداد میں پیدائش اور زیادہ سست بنا دیتی ہے۔

گوریلا

چٹان کے پس منظر میں ایک جانور کا خاکہ۔ (Shutterstock | ShareAmerica)
(Shutterstock | ShareAmerica)
اایک گوریلا اپنے بچے کو اٹھائے ہوئے ہے۔ (Shutterstock)
(Shutterstock)

جواب دکھائیے

3

وسیع پیمانے پر کیے جانے والے اس جانور کے غیرقانونی شکار کی ذمہ دار اس کے سینگوں کی مانگ ہے۔  انسانی ناخنوں میں پائی جانے والی پروٹین جیسی پروٹین کے حامل اس کے سینگوں کے بارے میں دوائی کا غلط تاثر پایا جاتا ہے۔

گینڈوں کو غیرقانونی شکار اور ان کی بودوباش کی جگہوں کی تباہی کی وجہ سے خطرات کا سامنا ہے۔ تحفظ شدہ علاقوں سے باہر پائے جانے والے بہت کم گینڈے زندہ بچ پاتے ہیں۔

گینڈا

سفید زمین کے پس منظر میں ایک جانور کا تصویری خاکہ (Shutterstock | ShareAmerica)
(Shutterstock | ShareAmerica)
گینڈا۔ (Shutterstock)
(Shutterstock)

جواب دکھائیے

4

یہ متجسس جانور جزائر گیلے پیگوس اور ایکویڈور میں رہتا ہے۔ سیل مچھلیوں کی نسبت زیادہ ملنسار اور اپنے کانوں کی وجہ سے آسانی سے پہچانے جانے والا یہ جانور گروہوں کی شکل میں رہتا ہے۔

گیلے پیگوس کی سمندری شیر کہلانے والی اِن مچھلیوں کو سمندر میں پانی کی تبدیل ہوتی ہوئی روؤں سے خطرات درپیش ہیں۔ اِن کا تجسس انہیں بھٹکا کر مچھلیاں پکڑنے والے جہازوں کے قریب لے جاتا ہے جس کے نتیجے میں یہ اپنے آپ کو جالوں میں پھنسا لیتی ہیں۔

گیلے پیگوس سمندری شیر نامی مچھلیاں

پانی میں تیرنے والے ایک جانور کا تصویری خاکہ۔ (Shutterstock | ShareAmerica)
(Shutterstock | ShareAmerica)
سمندری شیر۔ (Shutterstock)
(Shutterstock)

جواب دکھائیے

5

اپنے بچوں کی پرورش اور گلوں کے تحفظ کی خاطر یہ جانور پیچیدہ سماجی تعلقات بناتے ہیں۔ ان میں سے بعض کا پاؤں سے لے کر کندھوں تک قد چار میٹر لمبا ہوتا ہے۔

ہاتھی کو اس کی سونڈ کی وجہ سے شکار کرنے والے شکاری، ہر 15 منٹ کے اندر ایک ہاتھی کو ہلاک کرتے ہیں۔ ہاتھی دانت کی طلب نے ہاتھیوں کی آبادیوں کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔

ہاتھی

دو جانوروں کا تصویری خاکہ (Shutterstock | ShareAmerica)
(Shutterstock | ShareAmerica)
ایک ہاتھی اپنے بچے کے ہمراہ۔ (Shutterstock)
(Shutterstock)

جواب دکھائیے

6

بلی نسل کا گوشت خور یہ جانور زیادہ تر الگ تھلگ زندگی گزارتا ہے۔ یہ ایک اچھا تیراک ہے اور اپنے خوراک کی تلاش میں بنیادی طور پر  نظر اور آواز پر انحصار کرتا ہے۔

غیرقانونی شکار کرنے والوں اور بلی نسل کے اس جانور کے انسانوں کے ساتھ مقابلے نے شیروں کی آبادیاں گھٹا دی ہیں۔ روز بروز ٹکڑیوں میں بٹتی ہوئی اس کی بودوباش کی جگہوں کی وجہ سے شیر اپنے تحفظ کے لیے بین الاقوامی شراکت داری پر انحصار کرتے ہیں۔

شیر

کھلی جگہ پر ایک جانور کا تصویری خاکہ۔ (Shutterstock | ShareAmerica)
(Shutterstock | ShareAmerica)
کھلی جگہ پر ایک شیر۔ (Shutterstock)
(Shutterstock)

جواب دکھائیے

7

جسم پر بنے چھلکوں والا یہ جانور “ٹانگوں والے آرٹی چوک” [فرشوفی پھل] کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ چیونٹیاں کھانے والے اس جانور کو دنیا میں سب سے زیادہ سمگل کیا جاتا ہے۔

ایشیا اور افریقہ بھر میں پائے جانے والے پینگولین کو غیرقانونی شکاریوں کے ہاتھوں معدومیت کے خطرے کا سامنا ہے۔ شکاری اس جانور کے چھلکوں کو پیس کر جعلی دوا کے طور پر فروخت کرتے ہیں۔

پینگولین

دونوں ہاتھوں کے درمیان تھامے ہوئے جانور کا تصویری خاکہ۔ (Shutterstock | ShareAmerica)
(Shutterstock | ShareAmerica)
دونوں ہاتھوں کے درمیان تھاما ہوا ایک پینگولین۔ (Shutterstock)
(Shutterstock)

جواب دکھائیے