مقامی تہوار منانا امریکہ کی سفارتی روایت

ساری دنیا میں لوگ تہواروں پر جشن مناتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں قائم امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں کام کرنے والے امریکی، مقامی روایات کے ساتھ ساتھ اپنی روایات کا بھی احترام کرتے ہیں۔

خواہ سرکاری حیثیت میں ہو یا نہ ہو، گوناگوں ثقافتوں کو سمجھنے کے لیے خوشیوں میں شریک ہونا ایک مسلمہ چلن ہے۔

امریکی سفارتی پوسٹوں اور ثقافتی اداروں میں، سفرا اور راہنما عملے کے اراکین کو مقامی تہوار منانے کے لیے چھٹیاں دیتے ہیں۔ بعض صورتوں میں وہ ظہرانوں یا دیگر تقریبات کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔ ذیل میں ہم وہ مثالیں پیش کر رہے ہیں جو ہم نے 2019ء کے اختتام پر اکٹھی کی ہیں:

نئی دہلی

ہولی کے موقع پر رقص کرتے ہوئے مختلف رنگوں میں رنگے لوگ۔ (U.S. Embassy New Delhi)
نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے میں موسم بہار کا رنگوں کا ہندو تہوار، ہولی بڑے ذوق شوق سے منایا جاتا ہے۔ (U.S. Embassy New Delhi)

کابل

نوروز کی سجاوٹوں کے سامنے تصویر کے لیے کھڑے پانچ مرد۔ (U.S. Embassy Kabul)
کابل، افغانستان میں امریکہ کا سفارت خانہ وسطی ایشیا کا اہم تہوار، نوروز مناتا ہے۔ اوپر، نئے سال کو خوش آمددید کہنے کی ایک تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کا ایک گروپ فوٹو۔ (U.S. Embassy Kabul)

ہانگ کانگ

کشتی رانی کا ڈریگن مقابلہ۔ (Derek Ping/U.S. Consulate General Hong Kong & Macau)
ہانگ کانگ اور مکاؤ کے لیے امریکی قونصلیٹ جنرل کے لوگ کشتی رانی کے ہانگ کانگ میں ہونے والے چینی ڈریگون کے مقابلے میں چپووٰں سے کشتی چلا رہے ہیں۔ (Derek Ping/U.S. Consulate General Hong Kong & Macau)

گھانا

گروپ فوٹو کے لیے طالبات کے ساتھ کھڑے بالغ افراد۔ (U.S. Embassy Ghana)
گھانا میں امریکی سفارت خانے کے اہل کار رمضان میں زکوٰۃ دینے کے بعد طالبات کے ساتھ ۔ عکرہ کے دو سکولوں کو کھانے کے پیکٹ دیئے گئے۔ (U.S. Embassy Ghana)

ٹورنٹو

پلیٹ میں رکھے پتوں پر پڑے ہوئے پھل۔ (U.S. Consulate General Toronto)
ٹورنٹو میں امریکی قونصلیٹ جنرل اور سائمن ویزنتھال سنٹر نے قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر روش ہشانہ ظہرانے کی مشترکہ میزبانی کی جس میں روائتی کھانے پیش کیے گئے۔ (U.S. Consulate General Toronto)

کراکو

میز پر پڑے ہوئے کرسمس کے کارڈوں کو ایک آدمی پڑھ رہا ہے۔ (U.S. Consulate General Krakow)
سابقہ قونصل جنرل والٹر براؤنولر کرسمس کارڈ پڑھ رہے ہیں۔ قونصلیٹ کے اہل کار دیگر قونصلیٹوں کے اہل کاروں کے ہمراہ ‘بشپ پیلس’ میں کرسمس کے مذہبی گانے گاتے ہیں۔ (U.S. Consulate General Krakow)