اوباما اور خاتونِ اول، اور منموہن سنگھ اور ان کی اہلیہ وائٹ ہاؤس میں۔ (© AP Images)
اپنے پہلے سرکاری ڈنر میں صدر اوباما اور خاتونِ اول مشیل اوباما نے 24 نومبر 2009 کو بھارتی وزیرِ اعظم منموہن سنگھ اور ان کی اہلیہ، گُرشرن کور کا وائٹ ہاؤس میں خیر مقدم کیا۔ (© AP Images)

براک اور مشیل اوباما  وائٹ ہاؤس میں منتقل ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد، خاطر و مدارات کا اپنا ایک مخصوص انداز اپنا چکے تھے۔ وائٹ ہاؤس کے سرکاری ڈنروں کی روایت تقریباً سو سال پرانی ہے۔ ان کے روایتی طور طریقے تو برقرار رکھے گئے، مگر اوباما اور ان کی اہلیہ کی میزبانی میں، موجودہ دور کے موسیقار — جیسے رِدھم اور بلُوز، ہِپ ہاپ یا انڈی راک فنکار — اکثر اپنے فن کے مظاہرے کرتے رہے۔ ان تقریبات میں مہمانوں کی فہرست بہت متنوع ہوتی تھی۔

ان پُر تکلف تقریبات نے صدر اور خاتونِ اول کے لیے سفارت کاری اور شان و شوکت کو یکجا کرنا ممکن بنا دیا۔ اپنے عہدے کی دو مدتوں کے دوران، اوباما نے 17 غیرملکی لیڈروں کو مدعو کیا جن میں وی آئی پی مہمانوں کی ایک بڑی تعداد کو خوبصورت ماحول میں، پُر تکلف کھانے پیش کیے گئے۔

گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران منعقد کیے جانے والے سرکاری ڈنروں کی چند ایک جھلکیاں ذیل میں پیش کی جارہی ہیں: