حال ہی میں کانگریس کے لیے منتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھائے۔ اس میں رپبلکن پارٹی کی ایوان نمائندگان کی اور ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹ کی نشستوں میں اضافہ ہوا۔ 117ویں کانگریس میں ملک کے انتخابی حلقوں اور ریاستوں کی نمائندگی کرنے والی عورتوں اور اقلیتوں کی تعداد بڑھی ہے۔
اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
پارٹیوں کی پوزیشن
نئی کانگریس کی قابل ذکر ترین بات، سینیٹ کی یکساں طور پر تقسیم ہے۔ ایک طرف رپبلکن پارٹی کی 50 نشستیں ہیں جبکہ دوسری طرف ڈیموکریٹک پارٹی کی 48 نشتیں ہیں اور دو آزاد ارکان ہیں۔ آزاد ارکان ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی، نائب صدر کملا ہیرس کا ووٹ فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ لہذا ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین کو ایجنڈے اور سینیٹ کی مختلف کمیٹیوں پراختیار حاصل ہوگا۔
ایوان نمائندگان میں، نومبر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ہاتھ سے کچھ نشستیں نکل گئیں۔ تاہم انہیں اب بھی 435 نشستوں کے ایوان میں 221 نشستوں کی اکثریت حاصل ہے۔ کانگریس کے سب سے کم عمر رکن شمالی کیرولائنا سے منتخب ہونے والے رپبلکن پارٹی کے 25 سالہ، میڈیسن کاتھرن ہیں۔ سب سے زیادہ عمر کی رکن ڈیموکریٹک پارٹی کی کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ڈایان فائنسٹائین ہیں ہے۔

خواتین
2019ء میں قائم ہونے والا کانگریس میں 127 خواتین ارکین کا ریکارڈ اس برس ٹوٹ گیا۔ اس وقت ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں ووٹ دینے والی خواتین اراکین کی تعداد 143 ہے۔
گوکہ تقریبا تین چوتھائی خواتین اراکین کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے، مگر رپبلکن پارٹی کی خواتین اراکین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس 117 ویں کانگریس کے آغاز پر اُن کی کل تعداد 38 ہے۔

نسلی تنوع
اس سال پہلی مرتبہ غیرسفید فام خواتین کی اتنی بڑی تعداد نے حلف اٹھایا۔ (موجودہ کانگریس کے آغاز میں اِن کی تعدا 52 ہے)۔ ریاست نیو میکسیکو نے پہلی مرتبہ ایوان نمائندگان کی اپنی تمام نشستوں پر خواتین کو منتخب کیا۔
کانگریس کی دیگر پہل کاریوں میں، تین کوریائی نژاد امریکی خواتین کا پہلی مرتبہ ایوان نمائندگان کے لیے منتخب ہونا (یعنی ریاست واشنگٹن کی ڈیموکریٹ، میرلن سٹرک لینڈ اور کیلی فورنیا کی رپبلکنز، مشیل سٹیل اور ینگ کِم) اور کسی جنوبی ریاست سے پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام خاتون (رافائیل ورناک) کا سینیٹ کے لیے منتخب ہونا شامل ہے۔

کانگریس کے پہلے سے قائم شدہ ریکارڈوں کو توڑنے والی یہ چھٹی کانگریس ہے۔ ایوان نمائندگان میں سیاہ فاموں اور آبائی امریکیوں کی نمائندگی، امریکہ کی مجموعی آبادی میں اُن کی تعداد کے تناسب کے برابر ہو گئی ہے۔