
13 نومبر کو کِم اِنگ کو جب بیس بال کی ٹیم، میامی مارلنز کا اگلا جنرل مینیجر بنایا گیا تو انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔
اِنگ شمالی امریکہ میں بیس بال کی کسی بڑی لیگ کی جنرل مینیجر بننے والے پہلی خاتون ہیں۔ اس طرح انہیں بیس بال کی تاریخ میں اعلٰی ترین عہدے پر پہنچنے والی پہلی ایشیائی نژاد امریکی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
اِنگ نے جنرل منیجر کی حیثیت سے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا، “میں آپ کو بتا نہیں سکتی کہ میرے نزدیک اتنے سارے لوگوں کی طرف سے اتنی زیادہ حقیقی خوشی کے اظہار کو دیکھنا کیا معنی رکھتا ہے۔ اس نے مجھے یہ احساس دلایا کہ بہت سے لوگوں کے لیے یہ (حقیقت) امید کی ایک کرن اور حوصلہ افزائی ہے کہ اگر آپ مستقل مزاجی سے محنت کریں اور آپ کو شوق ہے اور آپ چلتے جائیں تو بالآخر آپ کا خواب پورا ہوجائے گا۔”
بیس بال کے مینیجر بالعموم کھلاڑیوں کی بھرتی اور ترقی، کاروباری معاملات، اور ٹیم کے مجموعی انتظامات کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ وہ مینیجروں اور کوچوں سمیت، ٹیم کی مدد کرنے والے سارے عملے کو بھرتی کرتے ہیں۔
اِنگ نے کہا کہ اپنی پوری زندگی میں اُن کی نگاہ بلی جین کنگ اور مارٹینا ناوراٹیلووا جیسی اُن خواتین پر رہی جنہوں نے رکاوٹوں کو گرایا اور کھیلوں کو بدل کر رکھ دیا۔
اِنگ نے 30 برس سے زائد بیس بال کی بڑی لیگ میں کام کیا۔ کالج سے گریجوایشن کرنے کے بعد، انہوں نے تربیت حاصل کرنے کے لیے ‘شکاگو وائٹ سوکس’ نامی ٹیم میں کام کیا۔ وہ ‘نیویارک یانکیز’ اور ‘لاس اینجلیس ڈاجرز’ نامی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔
ٹویٹ:
میامی میرلنز
کم اِنگ نے اپنی زندگی کی بہترین کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کرتے ہوئے، جی ایم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
Making history by bringing a lifetime of excellence, Kim Ng steps to the helm as GM. #JuntosMiami pic.twitter.com/UrYESbjTHe
— Miami Marlins (@Marlins) November 13, 2020