نئے تبتی سال “لوسار” کا جشن

دنیا بھر میں تبتی ورثے کے امین نئے تبتی سال، “لوسار” کا جشن مناتے ہیں۔ اس برس اُن کے اہم ترین تہواروں میں شمار ہونے والے تبتی سال کا آغاز 24 فروری کو ہو رہا ہے۔

روائتی طور پر لوگ لوسار کے پہلے دن عبادت کرتے ہیں اور تبتی لاماؤں سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور اُن کی دعائیں لیتے ہیں۔ دوسرے دن خاندان قصبے یا گاؤں کے سربراہ کا سلام کرتے ہیں۔ تیسرے دن لوگ تبتی کھانوں، شراب اور رقص کے ذریعے عوامی جشن منایا جاتا ہے۔

18 فروری کو امریکہ کے محکمہ خارجہ کے اعلٰی اہل کار لوسار کا جشن منانے کی ایک تقریب کی میزبانی کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

بائیں: ایک آدمی ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھ رہا ہے۔(State Dept./Katie Pollman) دائیں: دو عورتیں گا رہی ہیں جن میں سے ایک نے موسیقی کا آلہ اٹھا رکھا ہے۔ (State Dept./Katie Pollman)
معاون وزیر خارجہ، ڈیوڈ آر سٹل ویل (بائیں) روائتی تبتی خوشیوں میں شریک ہیں جب کہ تبتی نژاد امریکی خواتین (دائیں) تبتی موسیقی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ (State Dept./Katie Pollman)

مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے کے امور کے بیورو کے معاون وزیر خارجہ، ڈیوڈ آر سٹل ویل نے محکمہ خارجہ میں ہمالیائی اور تبتی نئے سال “لوسار” کی خوشی میں ہونے والی ایک تقریب میں، دنیا بھر میں تبتیوں کی منفرد مذہبی، ثقافتی اور لسانی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

“لوسر تاشی دیلیک” (نیا سال مبارک!)