ناسا نے واشنگٹن میں اپنے ہیڈ کوارٹر کا نام بدل کر میری ڈبلیو جیکسن کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ جیکسن ناسا کے لیے کام کرنے والی پہلی افریقی نژاد مریکی انجنیئر تھیں۔

جیکسن اُن چار افریقی نژاد امریکی خواتین میں سے ایک ہیں جنہیں حال ہی میں ابتدائی خلائی پروازوں کے لیے کام کرنے پر کانگریس کے طلائی تمغے دیئے گئے۔ جیکسن اور اُن کی رفقائے کار کی زندگیوں پر اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے نامزد کی جانے والی فلم، “ہڈن فگرز” (چھپی ہوئی شخصیات) بنائی گئی تھی۔

جیکسن نے ناسا میں اپنے مستقبل کا آغاز ریاست ورجینیا کے شہر ہیمپٹن میں واقع ناسا کے لینگلی ریسرچ سنٹر کے ویسٹ ایریا کمپیوٹنگ یونٹ میں کیا۔ اس وقت یہ یونٹ الگ تھلگ ہوا کرتا تھا۔

ناسا کی واشنگٹن کی یہ عمارت اب “میری ڈبلیو جیکسن ناسا ہیڈ کوارٹرز بلڈنگ” کہلائے گی۔

درختوں میں گھری ایک بڑی دفتری عمارت (NASA)
واشنگٹن میں میری ڈبلیو جیکسن ناسا ہیڈکوارٹر کی عمارت (NASA)