صوتی دھماکے کے بغیر آواز سے تیز رفتار پرواز حقیقت کا روپ دھارنے کو ہے۔
ناسا نے 16 دسمبر کو اعلان کیا کہ اس نے ‘ایکس 59 کوائیٹ سپرسانک ٹرانسپورٹ’ یا (کیو ایس ایس ٹی) کی تیار شدہ پرزوں کو جوڑ کر تیاری کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کی شراکت سے تیار کیے جانے والے ایکس 59 کیو ایس ایس ٹی کو، لاک ہیڈ کے کہنے کے مطابق 1,500 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرنے اور کار کے بند ہوتے ہوئے دروازے جتنی آواز پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس جہاز کی تیاری کے پروگرام کی یہ آخری رکاوٹ تھی جو دور ہوگئی ہے۔ اب حکومتی اہل کار اس طیارے کی 2021ء میں پہلی پرواز کی منظوری کے لیے سال 2020 کے اواخر میں دوبارہ ملیں گے۔
لاک ہیڈ کی تیار کردہ اس وڈیو میں اس طیارے کو پرواز کرتا ہوا دیکھیں۔