ناسا کی اولین شخصیات میں شامل کیتھرین جانسن کی 100ویں سالگرہ

Katherine Johnson smiling (NASA)
کیتھرین جی جانسن۔ (NASA)

ناسا کی دوسروں کے لیے مشعل راہ بنانے والی ریاضی دان کیتھرین جانسن نے 26 اگست کو اپنی 100ویں سالگرہ منائی۔ خلائی پرواز کے ہر ایک بڑے پروگرام کے پیچھے اُن کی حسابی جمع تفریق کو بڑا دخل حاصل رہا۔

1961ء میں خلا میں جانے والے پہلے امریکی، ایلن شیفرڈ کی خلائی پرواز کا نقشہ جانسن نے تیار کیا۔ اور جب 1962ء میں جان گلین مدار میں چکر لگانے والی سب سے پہلی پرواز کے لیے تیاری کر رہے تھے تو انہوں نے ناسا کے نئے الیکٹرانک کمپیوٹروں پر بھروسہ نہیں کیا اور جانسن سے درخواست کی کہ وہ بذات خود حساب کتاب کی تصدیق کریں۔

2016ء میں ہالی وڈ کی ہڈن فگرز نامی مقبول فلم میں ریاست ورجینیا کے لینگلی ریسرچ سنٹر میں کام کرنے والی جانسن اور دیگر افریقی نژاد امریکی ریاضی دانوں اور انجنیئروں کے زبردست کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

جانسن کی کامیابیوں پر انہیں سال 2015 میں “پریذیڈ نشل میڈل آف فریڈم” [آزادی کے صدارتی تمغے] سے نوازا گیا۔ 2016ء میں ناسا نے اُن کے اعزاز میں لینگلی کے تحقیقی مرکز میں قائم کیے جانے والے ریاضی کے ایک نئے تحقیقی مرکز کو کیتھرین جی جانسن کے نام موسوم کیا۔

کیتھرین جانسن آپ کو 100ویں سالگرہ مبارک!