
ناسا نے کیلی فورنیا کے شہر پیسا ڈینا میں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں میڈیا کے اراکین کو اپنے ادارے کی مریخ 2020 گاڑی کو قریب سے دیکھنے کا ایک موقع فراہم کیا۔
27 دسمبر کو اس پیشگی نمائش میں مریخ گاڑی، اسے مریخ پر اتارنے اور خلا میں لے کر جانے والی مشینیں شامل تھیں۔ مریخ کے سفر کے سلسلے میں اِن کاموں کا آغاز 17 جولائی اور 5 اگست 2020 کے درمیان فلوریڈا میں واقع فضائیہ کے کیپ کینیو رل کے اڈے سے ہوگا۔

ناسا نے بتایا کہ اس بات کو جہاں تک ممکن ہو سکے یقینی بنانے کے لیے میڈیا کے اراکین کو حفاظتی لباس پہننا پڑے کہ کم سے کم زمینی جرثومے مریخ تک ‘سواری’ کر سکیں اور مریخ گاڑی کے کاموں میں زمینی ذرات کی مداخلت کو روکا جا سکے۔
پروگرام کے تحت 18 فروری 2021 کو مریخ پر اترنے والی یہ مریخ گاڑی اپنا پہلا ڈرائیونگ ٹسٹ کامیابی سے مکمل کر چکی ہے۔
مریخ 2020 ایک ایسے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے جس میں سرخ کرے [مریخ] پر انسانوں کے جانے کے لیے تیاری کرنے کی خاطر چاند تک جانے کے مشن شامل ہیں۔
دیکھیے کہ مریخ پر جانے کے لیے گاڑی بنانے اور تیاری کرنے میں پس پردہ کتنی محنت کرنا پڑتی ہے۔