وائٹ ہاؤس نے ناسا کی اُن ریاضی دانوں کو کانگریس کے سونے کے تمغے دینے کا اعلان کیا ہے جنہیں مارگوٹ لی شیٹرلی کی کتاب پر بننے والی ہالی وڈ کی فلم ہِڈن فگرز [پوشیدہ شخصیات] میں دکھایا گیا ہے۔ چار افریقی نژاد امریکی خواتین کی خدمات سے انسانی کمپیوٹروں کے طور پر فائدہ اٹھایا گیا اور انہوں نے “خلائی دوڑ” کے دوران اور ابتدائی خلائی پرواز میں ناسا کے ادارے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ تمغے کیتھرین جانسن، کرسٹین ڈیرڈن، پی ایچ ڈی، اور ( بعد از مرگ) ڈوروتھی واگہن اور میری جیکسن کو دیئے جائیں گے۔ اِن چار خواتین نے سائنس اور انجنیئرنگ کی دنیا میں عورتوں کی ترقی کے لیے ( اور بالخصوص افریقی نژاد امریکی عورتوں کے لیے) اہم حوالوں سے بہت کام کیا۔
کانگریس کا سونے کا تمغہ امریکی کانگریس کی طرف سے دیا جانے والا اعلٰی ترین سویلین اعزاز ہے۔
صدر ٹرمپ نے 8 نومبر کو ناسا کی اِن چار پہل کار سائنسدانوں کو سونے کے تمغے دینے کے قانون پر دستخط کیے۔