(© AP Images)

20 جنوری کو اس وقت جب نئے صدر، ایک لمبی انتخابی مہم اور ایک کانٹے دار انتخابی مقابلے کے بعد حلف اٹھا لیتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ امریکی — اور دنیا — یہ محسوس کرتے ہوں کہ وائٹ ہاؤس کے نئے مکین کے بارے میں وہ کم و بیش سبھی کچھ جانتے ہیں۔ اس میں صدر ٹرمپ کے اس عہدے کے لیے پہلی مرتبہ انتخاب لڑنے سے قبل کی شہرت کو بھی شامل کرلیں تو ممکن ہے آپ سوچیں ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے کچھ نہیں بچا۔ مگر اِس کے باوجود ممکن ہے آپ حیران ہوں۔

ذیل میں اس شخص کے بارے میں پانچ حقائق پیش کیے جار ہے ہیں جو امریکہ کا پینتالیسواں صدر منتخب ہوا ہے:

سٹار پاور

Donald Trump holding Barron and his Hollywood Walk of Fame plaque as Melania stands next to him (© AP Images)
ڈونلڈ ٹرمپ ہالی وڈ کی واک آف فیم کا سٹار وصول کرنے کے بعد اپنی اہلیہ، میلانیا ٹرمپ اور اپنے بیٹے، بیرن کے ہمراہ تصویر کھچوانے کے لیے کھڑے ہیں۔ (© AP Images)

ٹرمپ اور رونلڈ ریگن دو ایسے امریکی صدور ہیں جن کے نام سے ہالی وڈ کی واک آف فیم پر سٹار [ستارے] منسوب ہیں۔ کیلی فورنیا میں واقع اس مشہورِ زمانہ فٹ پاتھ  کے ذریعے تفریحی صنعت کے 2,500 سے زیادہ  نامور کامیاب لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کو یہ اعزاز 2007ء میں “دا اپرنٹس” نامی ان کے ایک ٹیلی ویژن ریئلیٹی شو میں کام کرنے پر دیا گیا تھا۔ سیاست میں آنے سے قبل، ریگن نے اپنا سٹار 1960ء میں اپنے اداکاری کے پیشے کی وجہ سے حاصل کیا تھا۔

مصافحہ کرنا

Donald Trump shaking hands with Mike Pence (© AP Images)
صدر ڈونلڈ ٹرمپ، (بائیں) نائب صدر مائیک پنس سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ (© AP Images)

کئی عشرے قبل ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ہاتھ ملانا پسند نہیں کیونکہ انہیں “صاف ہاتھوں کا خبط” ہے۔ لیکن ان کے لیے انتخابی مہم کے دوران اپنی اس بدمزگی پر قابو پانے کے طریقے سیکھنا مشکل نہ تھا۔ انہوں نے انتخابی  مہم کے دوران کہا، “میں سیاستدان ہوں۔ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ میں یہ کہوں کہ میں کسی سے ہاتھ نہیں ملاوًں گا۔” بحیثیت  صدر وہ ہر سال غالباً  65,000لوگوں سے ہاتھ  ملائیں گے۔

بڑی دولت کے لیے چھوٹی ابتدا

ٹرمپ نے فوربز [رسالے] کو بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ پیسے اس وقت کمائے جب انہوں نے (اوپر بائیں طرف) اور ان کے بھائی نے (اوپر دائیں طرف) اپنے والد کی، جو نیویارک میں تعمیرات کا کام کرتے تھے ایک تعمیراتی جگہ پر پڑی ہوئی مشروبات کی خالی بوتلیں جمع کیں۔ شیشے کی ان خالی بوتلوں کوچند سینٹ فی بوتل کے حساب سے بوتلیں مہیا  کرنے والے ایک شخص کے ہاتھ بیچا گیا۔ ٹرمپ نے کہا، “یہ غالباً اوسط اجرت سے بھی کم پیسے تھی۔”

خفیہ نام

Secret Service and two military personnel standing next to airplane stairs at airport (© AP Images)
(© AP Images)

صدر کی سکیورٹی کی ذمہ دار سیکرٹ سروس، صدر اور ان کے اہل خانہ کے ہر فرد کو ایک عرفی نام دیتی ہے۔ اہلخانہ کے تمام  افراد کی عرفیتیں ایک ہی حرف سے شروع ہوتی ہیں۔ نومنتخب صدر ٹرمپ کا عرفی نام مغل  ہے۔ اگلی  خاتون اول،  میلانیا ٹرمپ  کا نام “میوز” [فن کی دیوی]  ہے اور بیٹی، ایوانکا کا نام “مارول” [عجوبہ] بتایا جاتا ہے۔

ٹرمپ: عام شہری

Orson Welles (© AP Images)
فلم سٹیزن کین کے مصنف اور ڈائریکٹر، اورسن ویلز۔ (© AP Images)

ٹرمپ کی پسندیدہ فلم 1941ء میں بنائی جانے والی فلم ” سٹیزن کین” ہے جس میں اخبار کے ایک بہت امیر مالک کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ٹرمپ نے 2002ء میں ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا، “میرا خیال ہے کہ آپ سٹیزن کین سے یہ  سبق سیکھتے ہیں کہ دولت ہی ہر چیز نہیں ہوتی۔ کیونکہ اس کے پاس دولت تو تھی مگر خوشی نہیں تھی۔”

اِس مضمون کا ایک حصہ امسال 19 جنوری کو چھپ چکا ہے۔