نيا قمری سال 2020 : چوہے کا سال

لوگ چوہے کی بڑی تصوير پيش کر رہے ہيں۔ (© Xin Huashe/Xinhua/Getty Images)
جنوری 11 کو امريکی عہديدار سال 2020 کے چوہے کے سال سے منسوب ڈاک ٹکٹ کی رونمائ کر رہے ہيں۔ (© Xin Huashe/Xinhua/Getty Images)

امريکہ اور دنيا بھر ميں لوگ نۓ قمری سال کا جشن منائيں گے جس کا آغاز جنوری 25 کو ہو گا۔ امريکہ اس تعطيل پر نيا اعزازی ٹاک ٹکٹ جاری کرتا ہے۔

سال 2020 چوہے کا سال ہے جو کہ چينی برج کی بارہ علامتوں ميں سے پہلی علامت ہے۔ جو افراد چوہے کے سال ميں پيدا ہوۓ ہيں ان کے بارے ميں کہا جاتا ہے کہ وہ ذہین، سماجی تعلقات رکھنے والے اور وسائل سے بھرپور ہوتے ہيں۔

 خاتون چوہے کے مجمسے پر جھکتے ہوۓ (© Andrea Verdelli/Getty Images)
جنوری 2 کو سياح بيجنگ کے شہر ممنوعہ ميں نۓ نصب شدہ چوہے کے مجسمے کو ديکھنے کے ليے امڈ پڑے۔ (© Andrea Verdelli/Getty Images)

نيا سال، نيا ڈاک ٹکٹ

امريکی ڈاک کا محمکہ سال 1992 سے ہر سال قمری سال کی مناسبت سے ڈاک ٹکٹ جاری کر رہا ہے، جب 12 سال پر مبنی سيريز کا آغاز کيا گیا اور ہر سال قمری کلينڈر سے منسوب جانور کو اجاگر کيا گيا۔

اس سال کا ڈاک ٹکٹ زيادہ تر نيلے رنگ کا ہے کيونکہ جو افراد چوہے کے سال ميں پيدا ہوۓ ہيں ان کے بارے ميں تصور کيا جاتا ہے کہ نيلا رنگ ان کے ليے خوش قسمتی کی علامت ہے۔

انتونيو الکالا نے ڈاک ٹکٹ کو ڈيزائن کیا ہے جبکہ کميل چيو نے اصل آرٹ ورک تيار کيا ہے۔

“سو سال سے بھی زيادہ عرصے ميں ہم نے ايسے ڈاک ٹکٹ جاری کيے ہيں جن سے دنيا بھر سے آۓ ہوۓ لوگوں کی ثقافتوں کو اجاگر کيا گيا ہے جو امريکہ کی کثير جہتی اور متنوع ورثے کی آئينہ دار ہے۔” امريکی ڈاک محکمے ميں معيشت اور حکمت عملی کے سينير نائب صدر ليوک گراسمين کا کہنا ہے کہ “صحيح معنوں ميں ہماری عالمی ثقافت ہے اور ہمارے ٹاک ٹکٹ ہميں موقع فراہم کرتے ہيں کہ ہم اپنے قومی پردے کے مخصوص دھاگوں کو اکٹھے بن سکيں۔”