جانی کم نے امريکی بحريہ کی اسپيشل فورسز کے ساتھ چاندی کا سٹار ميڈل اور طلائ تمغہ حاصل کيا اور ہارورڈ ميڈيکل سکول سے طب ميں ڈاکٹريٹ کی۔ اب وہ مزيد آگے بڑھتے ہوۓ ناسا کے آرٹمس پروگرام کے گريجويٹ ہونے کے علاوہ عالمی خلائ اسٹيشن، چاند اور يہاں تک کہ مريخ کی جانب گامزن ہيں۔
کم، جو کہ جنوبی کوريا سے امريکہ ميں بسنے والے تارکين وطن کے ہاں پيدا ہوۓ، ہائ سکول سے تعليم مکمل کرنے کے بعد پہلی بار بحريہ ميں بھرتی ہوۓ۔ انھوں نے يونيورسٹی آف سان ڈیاگو سے رياضی ميں انڈر گريجويٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ميساچيوسٹ ميں رہائشی معالج تھے جب وہ سال 2107 ميں ناسا کی خلائ کلاس کا حصہ بنے۔
“ہم جانتے تھے کہ بے شمار مستحق اور اہل اميدوار موجود ہيں – ہم خوش قسمت ہيں جو انسانيت کی نمايندگی کے ليے چنے گۓ ہيں” کم نے اپنے ٹويٹ ميں لکھا “آئيں اپنی دنيا اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی جانب کام کريں”۔
Congratulations! Dr. @JonnyYKim, former enlisted #NavySEAL member, math degree holder @uofsandiego, & @harvardmed alumnus, for becoming the 1st Korean-American @NASA astronaut to embark on assignments to the @Space_Station, Artemis missions to the Moon, and potentially Mars! pic.twitter.com/WbANp3aHKA
— U.S. Embassy Seoul (@USEmbassySeoul) January 13, 2020