نکارا گوا کے عوام اپنی حکومت کے حملوں کی زد میں [وڈیو]

صدر ٹرمپ نے کہا، “تمام لوگ ایسی حکومت کے حقدار ہوتے ہیں جسے ان کی سلامتی، ان کے مفادات، اور ان کی فلاح و بہبود عزیز ہو۔”

صدر کا مندرجہ بالا بیان اس انتظامی حکم نامے کے ساتھ جاری کیا گیا جس کا مقصد نکارا گوا میں اورٹیگا حکومت کے بدترین مظالم بشمول جمہوری اداروں کی اکھاڑ بچھاڑ اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں اور زیادتیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

فوجی دستوں اور پولیس نے یکم جولائی کو دارالحکومت منا گوا میں احتجاج کرنے والے طالب علموں پر فائرنگ کی اور انہیں پناہ دینے والے گرجا گھر کا 15 گھنٹوں تک محاصرہ کیے رکھا۔ ان تصاویر اور طالب علموں کی حفاظت کرنے والے پادری کے الفاظ سے اندازہ لگائیں کہ اس وقت کیا ہوتا ہے جب کوئی حکومت اپنے ہی لوگوں پر حملہ آور ہو جاتی ہے۔