نیا کورونا وائرس چیزوں کی سطح پر کتنی دیر زندہ رہتا ہے؟ یہ ایپ آپ کو بتائے گا۔

منہ پر ماسک لگائے ایک عورت کپڑے سے میز صاف کر رہی ہے (© Keith Srakocic/AP Images)
پینسلوینیا کے ایک ریستوران کی ایک ملازمہ 4 جون کو میز صاف کر رہی ہے۔ (© Keith Srakocic/AP Images)

آن لائن دستیاب اس ایپ سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کووڈ-19 کی وجہ بننے والا وائرس کسی چیز کی سطح پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔

یہ ایپ کووڈ-19 کا باعث بننے والے سارز-کوو-2 کی قدرتی موت کے دورانیے کا شمار کرنے کے لیے درجہ حرارت اور متعلقہ نمی کو استعمال کرتا ہے۔ امریکہ کے ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے نے اس ایپ کو کام کی جگہوں اور دیگر مقامات کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلے کرنے میں سرکاری اہلکاروں اور کاروباروں کے مالکان کی مدد کرنے کی خاطر تیار کیا ہے۔ اس کی تیاری میں طب کے شعبے کے پیشہ ور افراد سے بھی صلاح مشورے کیے گئے ہیں۔

اسے ایپ آزمائیے۔