نیشنل پارک سروس کے قیام کے 106 برس

 پہاڑوں کے سامنے تتلیوں اور پھولوں کے درمیان کھڑے پارک رینجر کا تصویری خاکہ (State Dept./D. Thompson)
(State Dept./D. Thompson)

نیشنل پارک سروس 1916 سے لے کر آج تک آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے امریکہ کی سرکاری زمینوں کے قدرتی اور ثقافتی وسائل کو محفوظ رکھنے کا کام کرتی چلی آ رہی ہے۔ یہ سروس چاہتی ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی گرینڈ ٹیٹن نیشنل پارک جیسے پارکوں کی سیر کو آنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں اِن مقامات کے بارے میں آگاہی دی جائے۔

25 اگست کو نیشنل پارک سروس کی سالگرہ منانے کے لیے یہ مفت پوسٹر (پی ڈی ایف، 43 ایم بی) ڈاؤن لوڈ کریں۔