نیٹو کی ابتدا کرنے والی دستاویز کی ایک نایاب جھلک

Pages from the North Atlantic Treaty (National Archives)
نارتھ اٹلانٹک ٹریئٹی (نیٹو معاہدے) کی دستاویز۔ (National Archives)

اس سال نارتھ اٹلانٹک ٹریئٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی 70ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس کے رکن ممالک  3 اور 4 اپریل کو وزرائے خارجہ کے واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس موقع پر "نیشنل آرکائیوز میوزیم” [قومی دستاویزات کا عجائب گھر] اس معاہدے کو دیکھنے کا ایک نایاب موقع  فراہم کر رہا ہے۔

4 اپریل 1949 میں اس معاہدے پر دستخط کیے جانے کی تقریب میں صدر ہیری ایس ٹرومین نے کہا کہ یہ معاہدہ "جارحیت اور جارحیت کے خوف کے خلاف ایک ڈھال بنے گا —  ایک ایسی فصیل بنے گا جس سے ہم اپنے حقیقی کاروبارِ زندگی میں آگے بڑھ سکیں گے …  اپنے سب شہریوں کی زندگیوں کو مکمل اور پُرمسرت بنا سکیں گے۔”

Three men standing around a table as one man signs a document (National Archives)
1949ء میں صدر ہیری ایس ٹرمین (درمیان میں) وزہر خارجہ ڈین ایچیسن (بیٹھے ہوئے) کو نارتھ اٹلانٹک ٹریئٹی (نیٹو معاہدے) پر دستخط کرتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ (National Archives)