نیٹو کے وزرائے خارجہ اس اتحاد کی 70ویں سالگرہ منانے کے لیے 3 اور 4 اپریل کو واشنگٹن میں اکٹھے ہوئے۔
وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی میزبانی میں دیے جانے والے ظہرانے کا بندوبست اسی کمرے میں کیا گیا تھا جس میں ‘نارتھ اٹلانٹک ٹریئٹی’ [نیٹو معاہدے] کے 12 بانی اتحادیوں نے 4 اپریل 1949 کو اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے ملاقات کی تھی۔ آج نیٹو کے 29 رکن ممالک اس گروپ میں شامل ہونے کے لیے شمالی مقدونیہ کی رکنیت کی توثیق کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔
وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ نیٹو کے بانیوں نے “یہ اتحاد بنا کر ایک خطرہ مول لیا اور اس سے بہت بڑا فائدہ ہوا: یعنی مغرب میں دہائیوں پر پھیلا ہوا ایسا امن اور خوشحالی جس کی دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔”
ذیل میں سات دہائیوں پر پھیلے امن اور خوشحالی اور پُرامید مستقبل کا جشن منانے والے نیٹو کے رہنماؤں کے چند ایک اہم بیانات دیے جا رہے ہیں۔



